آج کی آیت پر خیالات

آپ نے کتنی دفعہ خُدا کو اپنی رُوح پر ایسے کام کرنے دیا ہےجیسا کہ خُدا کا رُوح کلام کو حوصلہ افزائی، عدل کرنے، متحرک کرنے، گواہ بننے، ہدایت دینے اور متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے؟ ایسے ہتھیار کے ساتھ جو کہ ہمارے ہاتھ میں ہے، آئیں کوئی بھی ایسا دن نہ جانے دیں کہ جس میں خُدا ہمادے دلوں پر اپنے کلام سے کام نہ کرے۔

میری دعا

قادر خُدا، تیری مرضی میرے دل کی خواہش ہے۔ لیکن مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے کتاب مقدس میں موجود کلام سے زیادہ خوراک کی ضرورت ہے۔ مجھے میری چال میں اپنے کلام کے وسیلہ سے قوت اور صلاحیت عطاکر۔ مجھے اپنے رُوح کے وسیلہ سے متاثر کر کہ میں اُس چیز کو تبدیل کروں جس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور اور اُن معاملات میں برکت اور حوصلہ پاؤں جن میں مجھے سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میں تیری طرف آیا اور تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں کہ مجھے زندگی کے راستہ میں مدد کر۔ میں مانگتا ہوں تیرے ابدی کلام میں، جو کہ یسُوع ناصری ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال