آج کی آیت پر خیالات

کیونکہ خُدا نے پہل کی اور اُس نے ہمیں بچانے کےلیے وہ قربان کیا جو اُس کو بہت عزیز تھا، لہٰذا وہ ہمیں کہہ سکتا ہے کہ ہم اُس کے سامنے جھکیں۔ صرف ایک مسلہ ہے:ہمارا اعترافِ گناہ نہ کرنا ہمیں قربان گاہ سے ہٹائے رکھتا ہے۔ ہمیں ہر روز اپنا وقت، اپنا دل، اپنی وابستگی خُدا کو پیش کرنی چاہیے۔ ورنہ قربان گاہ خالی رہ جائے گی اور ہماری قربانی قائم نہیں رہے گی۔

میری دعا

مُقدس اور راستباز نجات دہندہ، میں اپنی زندگی، اپنا جسم، اور اپنی مرضی تیرے ہاتھ میں دینا چاہتا ہوں۔ لیکن میں اقرار کرتا ہوں، کچھ چھوٹی چیزیں ایسی ہیں(اور ہو سکتا ہے کچھ بڑی چیزیں)، جو کہ میں نے قربان گاہ سے دُور رکھی ہیں۔ وہ چیزیں جن کو میں چھوڑنا نہیں چاہتا۔ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ میں تیرے لیے ایسے جیئوں گا کہ تیری ربوبیت اورکنٹرول کے باہر کچھ بھی نہیں ہے۔ میں تجھے اپنا آپ—جو کچھ میرے پاس ہے اور جو میں ہوں ہمیشہ کے لیے تجھے سونپتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال