آج کی آیت پر خیالات

خُدا دُعاؤں کا جواب دیتا ہے! سرجری سے ٹھیک ہونے والے مریض کی تحقیق جس کے بارے میں دُوسروں نے دُعا کی اِس کو واضح کرتی ہے۔ ہمارے تجربات بتاتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔ بائبل ہمارے ساتھ وعدہ کرتی ہے کہ یہ درست ہے۔ لیکن لوقا زور دیتا ہے کہ خُدا کی تلاش کرنے والے دُعا کا خاص جواب حاصل کرتےہیں ۔ خُدا ہمیں حقیقی طور پر عظیم اور شاندار تحفہ دینا چاہتا ہے: رُوح القُدُس کے وسیلہ سے اُس کا ہمارے اندر موجود ہونے کا تحفہ۔ رُوح کی معموری کی وجہ سے خُدا ہمارے لیے اور ہمارے وسیلہ سے وہ کام بھی کر سکتا ہے جس کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہوتا۔

میری دعا

پیار کرنےو الےباپ، میرے گناہوں کےلیے تیرے بیٹے کا کفارہ بہت پیارا تحفہ ہے۔ یسُوع کے وسیلہ سے جو نجات ملی ہے وہ الفاظ سے زیادہ شاندار ہے۔ رُوح القُدُس کے وسیلہ سے میرے اندر تیری حضوری کا تحفہ تسلی بخش اور قوت بخش ہے۔ تیری یقین دہانی کےلیے تیرا شُکر ہو کہ جیسا کہ مین تیری تلاش کرتا ہوں،تُو بھی مجھے برکت دینے کا مشتاق ہے۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر اور حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال