آج کی آیت پر خیالات

جیسا کہ ہم اُس ماہ میں داخل ہو چکے ہیں جس کو شُکرگزاری کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے، موسیٰ کی طرف سے یہ یاد دہانی بہت اہم ہے۔ جب سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو ہم بہت آسانی سے شُکر ادا کرنا بھول جاتے ہیں۔ ہمارے لیے کراہنا اور خُدا سے مدد کے لیے پُکارنا بہت آسان ہے جب ہم مشکل میں ہوں، لیکن اکثر ہم ایسا محسوس کرتے ہیں کہ جو اچھی چیزیں ہمارے ساتھ ہو رہی ہیں ہم اُس کے "حقدار" ہیں۔ خُدا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جو ہمارے پاس ہے وہ فقت فضل اور وفاداری کی تصدیق ہے جو خُدا نے فرمایا تھا۔ ہمیں اپنے آپ، اور ایک دُوسرے، کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ جو برکات ہم اُس کے ہاتھوں سے حاصل کرتے ہیں وہ اِس لیے نہیں ہیں کہ ہم اُس کے حقدار ہیں بلکہ وہ کسی اور وجہ سے ہیں۔

میری دعا

فیاض خُدا، میرے بھلکڑ ہونے کےلیے مجھے معاف کردے۔ اندر ہی اندر میں جانتا ہوں کہ میں اچھی چیزوں کو حقدار نہیں ہوں جو تُو نے میرے زندگی میں اُنڈیل دی ہیں، پھر بھی میں بعض اوقات سوچتا ہوں کہ میں نے اِن کو حاصل کیا ہے۔ رُوح کو استعمال کرکے میرے اندر یسُوع جیسا دل پیدا کر، جو کہ تمام اچھی چیزوں کا حقدار تھا اور زمین پر آنے کےلیے سب کچھ چھوڑ آیا اور مجھے وہ تحفہ دیا جسکا تصور نہیں کیا جا سکتا—نجات کا تحفہ! اِس فضل کے تحفہ اور دُوسرے بہت سے تحفوں کےلیے تیرا شُکر ہو جو تُو نے مجھ پر اُنڈیلی ہیں۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال