آج کی آیت پر خیالات

پولُس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا بپتسمہ صرف پانی میں ایک ڈبکی تھی۔ بپتسمہ کے ذریعہ سے ہم یسوع کی موت، دفن اور جی اُٹھنے میں شامل ہو جاتے ہیں۔ جو کچھ اس نے ہمیں بچانے کے لیے کیا وہ ہمارے ساتھ بانٹا گیا ہے۔ ہم گناہ میں مر گئے اور ایک نئی شخصیت کے طور پر صاف اور پاکیزہ اور روح القدس کی وجہ سے قوت پا گئے۔ ہم گناہ کی قوت اور جزا سے آزاد ہو گئے ہیں۔

میری دعا

اے باپ، یسوع میں مجھے نئی زندگی دینے کے لیے شکریہ۔ میں سچائی سے تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے میری شرمندگی کو چھپا لیا ہے۔ میں تجھ سے قوت چاہتا ہوں تاکہ میں گناہ سے آزاد زندگی بسر کروں۔ میری کمزوری اور گناہ آلودہ وقت کے لیے معافی کا طلب گار ہوں۔ مجھے ہر اس چیز کے بارے نفرت کا ایک عمیق احساس دے دے جو کہ میری روح کو ناپاک کرتی ہے یا میرے دل کو تیری مرضی سے دور کرتی ہے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال