آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ اُن کے لیے کسی بہتر وعدہ کا خیال کر سکتے ہیں جو راستباز اور عادل بننے کی تلاش میں ہیں؟ ہم خُدا کو رُوبرُو دیکھیں گے! شاندار۔ کیا خُوب برکت ہے! کیا مستقبل ہے! کیا شاندار باپ ہے! چنانچہ آئیں ،اپنے پُورے دِل پُوری عقل اور پُوری جان سے اُس دِن تک اپنے ابّا باپ ،خُداوند خُدا، کی تلاش کریں جب ہم اُسے اُس کے تمام جاہ و جلال کے ساتھ رُوبرُو دیکھیں گے۔(پہلا یوحنا 3 باب 1 تا 3 آیت)۔

میری دعا

پیارے باپ،زمانوں کے قادرِ مطلق بادشاہ، تیرے عظیم اور خاص وعدہ کے لیے تیرا شُکرہو۔ میں حقیقی طور پر اُس دِن کی طرف دیکھ رہا ہوں جب میں تُجھے رُو برُو دیکھوں گا اور تیری ابدی حضوری میں شامِل ہونگا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال