آج کی آیت پر خیالات

ایک ایسی دنیا جس میں بعض اوقات ہم اپنے آپ کو الگ تھلگ اور تنہا محسوس کرتے ہیں، ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کوئی ہمارے اور ہماری روحانی ضرورتوں کے لیے دُعا کر رہا ہے۔ جب میں اُن ہزاروں کے بارے میں سوچتا ہوں جو کہ آج کی آیت کی تبلیغ کا حصہ ہیں، میں مدد نہیں کر سکتا لیکن ہر ایک کے لیے دعا کرتا ہوں، کہ تمہیں، اس لیے برکت دی گئی ہے کہ تم پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ روحانی سفر طے کر رہے ہو، اور یہ کہ ہم ایک دوسرے کے لیے دُعاکریں گے۔اور یقینی طور پر کوئی بھی دُعا اِس سے بہتر نہیں ہو سکتی جو کہ پولُس نے اپنے کُلسیوں کے اُن دوستوں کے لیے کی جن کو وہ کبھی نہیں مِلا—"میں خُدا سے دُعا کروں گا کہ وہ تُمہیں کمال رُوحانی حِکمت اور سَمجَھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور کر دے"

میری دعا

اے قیمتی اور الہی باپ، آج میں دوسرے ایمانداروں کے لیے دُعا کرتاہوں جو تیرے حضور آتے ہیں تاکہ تیرے مطابق جیئں۔ میں خاص طور پر اُن کے لیے دُعا کرتاہوں جو میرے ساتھ آج کی آیت کا سفر طے کر رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ہم پوری دنیا میں رہ رہے ہیں، اور ہماری ہر طرح کی ضروریات ہیں،ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری گہری ترین ضرورت یہ ہے کہ ہم تیری مرضی کے مطابق جیئں اور یہ اعتماد رکھیں کہ ہم تُجھ سے جانے جاتے اور تُجھ سے چاہے جاتے ہیں۔ براہِ کرم ہمیں اپنی مرضی کے مطابق تمام روحانی حکمت اور سمجھ کے ساتھ اُس کی مرضی کے عِلم سے معمُور کر دے"۔ میں تُجھے جاننا،عزت بخشنا، تیری خدمت کرنا، اور آخرکار تُجھے رُو بُرو دیکھنا چاہتا ہوں۔ ہمارے بڑے بھائی یسُوع کے نام میں ہم مانگتے ہیں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال