آج کی آیت پر خیالات

میں آپ کے بارے نہہیں جانتا، لیکن میں اپنی زندگی میں بہت دفعہ گرا ہوں۔ میں نے بہت شرمناک لمحات کا سامنا کیا ہے۔ میں اپنے ہی قدموں، تسموں، قید اور صرف خالص ہوا میں پھسل گیا تھا۔ تاہم، میں اپنی روحانی زندگی میں پُر اعتماد ہوں، حالانکہ میں اکثر اوفات پھلستا رہا ہوں، پھر بھی خُدا نے مجھے کبھی مکمل طور پر گرنے نہیں دیا۔ جب میں سوچتا ہوں کہ پاتال کی اتھاہ گہرائی میں غوطہ لگانے والا ہوں، خُدا کی محبت، دیکھ بھال، فکر، پاک کلام، نوکر، اور معاون مجھے بربادی سے بچا لیں گے۔ خُدا کا ہاتھ مجھے اُوپر سے تھام لے گا۔ وہ امتحان کی گھڑی میں ساتھ ہوگا۔ وہ بچانے میں قادر ہے۔ میں بھروسہ ہے کہ وہ میرے سفر میں خوشی پیدا کرے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

میری دعا

اے خُدا میری زندگی میں تیرے لگاتار اثر کے لیے شکریہ۔ جب میں گھرا ہوا تھا مجھے اٹھانے کےلیے شکریہ، اُس وقت بچانے کےلیے جب میں مصیبت میں تھا، اور اُس وقت کی تسلی کے لیے جب میں ٹوٹ چکا تھا۔ میں تیری رحمت، عظمت، اور نزدیکی کے لیے تیری حمد کرتاہوں۔ یسوع کے وسیلہ سے میں تجھے حمد اور ابدی قدر دانی کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال