آج کی آیت پر خیالات

وہ کون سا وقت تھا جب آپ نے باہر جا کر خُدا کےلیے حمد یا لگاؤ کے ساتھ دُعا کی؟ کیوں نہ زبُور کھولیں اور مختلف آیات تلاش کریں جو آپ کی اپنی حمد کو بیان کریں اور خُدا کا شُکر ادا کریں اور اُن کو ایک دُھن دیں—آپ کی اپنی دُھن! خُدا خیال نہیں کرتا کہ آپ کا رُوحانی تحفہ موسیقی ہے یا نہیں؛ وہ صرف آپ کے دل کی آواز سُنتا ہے جو کہ مسرت سے بھرپوُر ہو جیسا کہ آپ اُس کے ساتھ اپنی شُکرگزاری اور حمد کو بھی پیش کریں۔

میری دعا

اے مہربان باپ، اچھے اور کامل تحفے کے بخشنے والے، خاص دنوں خاص جگہوں پر شُکرگزاری اور حمد نہ کرنے کےلیے مجھے معاف کر دے۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اپنے انسانی فرزند پیدا کیے جو کہ اچھائی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو تیری مخلوق میں خوشی کرتے ہیں، اور جن میں شُکرگزاری اور حمد کی صلاحیت موجود ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے ہماری دنیا کو اُس اسباب سے بھرپُور بنایا ہے جن کےلیے تیرا شُکر ادا کیا جائے، ہمارے باپ اور خلق کرنے والے۔ جیسا کہ تُو نے لگاتار مُجھے رُوح سے معمور کیا ہے، میرا دل حمد و ثنا کے گیتوں اور شُکرگزاری کے الفاظ کے ساتھ بھر جائے۔ یسُوع کے مُقدس نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال