آج کی آیت پر خیالات

یقین دہانی سمجھ سے بالکل باہر ہے! یہ یوسف کے لیے یسوع کی کہانی کا آغاز تھا۔ جو وہ سمجھ نہ سکتا تھا اور اس کے بنانے میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا، یہ اس کا اپنے عقیدے کے سفر اور خالص دل کے لیے اولین سفر تھا۔ وہ دنیا کے بچانے والے کا انسانی باپ ہوگا۔ وہ اپنی باقی زندگی اس معجزے کو جانتے ہوئے گزارے گا جو مریم کے ساتھ ہوا اور جس میں اُس کا کوئی حصہ یا کردارنہیں۔ اس کا ایمان اور خدا کا اُس کو اُس کہانی میں استعمال کرنا، ہم سب کو اس شاندار امکان کے لیے جگاتا ہے کہ خُدا کے ذخیرہ میں ہمارے لیے بھی کچھ موجود ہے۔ کیوں نہ اس دسمبر کو ہم اپنے دلوں کو اُس مقدس، پیدا ہونے والے یسوع ناصری کے لیے جگائیں۔

میری دعا

اے باپ میں یوسف کے تجھ میں بیش قیمت ایمان کے لیے اس کی بہت قدر کرتا ہوں—ایک ایسا ایمان جس کے ذریعے اس نے ایسی صورتحال کا سامنا کیا جو کہ وہ نہیں جانتا تھا۔ اب میں حیرت زدہ آنکھوں کے ساتھ یوسف کے حوصلہ اور حیرانی کی بات کرتا ہوں جو کہ تیرے بیٹے اور میرے مسیحا کے معجزہ کے لیے دوبارہ یاد کیا گیا۔ مہربانی فرما کر مجھے اس کا اصل دکھا کیونکہ میں اس کو اور بہتر طریقے سے جاننا چاہتا ہوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال