آج کی آیت پر خیالات

ہمیں وقفے وقفے سے ایک دن میں خوراک کی طلب ہوتی ہے۔ اِ ن چھٹیوں کے موسم میں خوراک ہمارے خیالات پر قبضہ کر لے گی اور ہماری سرگرمیوں کی جگہ لے لے گی۔ لیکن ہمارے رُوح کی گہرائی میں ایک بھوک ہے، ایک رُوحانی بھوک۔ ایسی بھوک جوکہ کھانے، پینے یا کیمیکل سے پوری نہیں ہو سکتی۔ یہ بھوک وہ خواہش ہے جو ہماری اندر خالق نے ڈالی ہے،ہمارے اندر تب رکھی جب اُس نے ہماری ماں کی کوکھ میں ہمیں بنایا۔ یہ بھوک صرف یسُوع ہی ختم کر سکتا ہے۔

میری دعا

میرے باپ، مجھے یسُوع میں بھر دے۔ مجھے آج، میرے روز کی روٹی دے تاکہ میں زندگی کی بھرپوری حاصل کروں۔ قیمتی خُداوند، یسُوع میرے بھائی اور میرے نجات دہندہ، مجھے اپنی حضوری کے ساتھ معمور کر اور چھُو تاکہ میں اپنے ارد گرد لوگوں کو تیرے فضل سے برکت دُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو میری زندہ روٹی ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال