آج کی آیت پر خیالات

آج یہ کہیں جتنی کثرت سے آپ کہہ سکتے ہیں: "یسُوع خُداوند ہے۔" لیکن کہنے سے زیادہ، حقیقی طور پر اِس کو مانیں۔ لفظ "خُداوند" پر مشاہبت کے طور پرغور کریں اور نئے عہد نامے میں اِس کے تمام حوالہ جات دیکھیں۔ اپنے دِل کو کُشادہ کریں اور سے کہیں کہ وہ آپ کی زندگی کا خُداوند بنے۔ یسُوع خُداوند ہے! وہ ضرور بنے گا خواہ آپ یا میں اِس کو پہچانتے ہوں یا نہیں۔ لیکن ایک دن،ہر گھُٹنا ٹِکے گا اور ہر ایک زبان اِقرار کرے گی کہ یسُوع خُداوند ہے۔(فلِپّیوں 2 باب 10 تا 11 آیت)۔ آئیں ہم سب تیار ہو جائیں جبکہ یہ زیادہ تر ہم سے اور ہمارے چاہنے والوں سے تعلق رکھتا ہو۔

میری دعا

خُداوند خُدا قادرِ مطلق، یسُوع کو مُردوں میں سے جلّانے اور اُسے اپنی دہنی طرف بِٹھا کر طاقت بخشنے اور اُسے مسِیح اور خُداوند دونوں بنانے کے لیے تیرا شُکرہو۔ میں تیرے بیٹے ،یسُوع، کو آج اپنا خُداوند بنانا چاہتا ہُوں، اورتب تک کہ جس دن تک تُو مُجھے اپنے گھر لے جائے۔ میں یسُوع مسِیح کے نام میں یہ اِقرار کرتا ہُوں، جو کہ میرا نجات دہندہ اور میرا خُداوند ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال