آج کی آیت پر خیالات

مسیحیوں کےلیے دنیا والوں کے ساتھ چھُپن چھپائی کھیلنے کاکوئی جواز نہیں۔ تاریکی سے بچ کر،ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی روشنی کو چمکنے دیں۔ اِس کا بعض اوقات یہ مطلب ہے کہ دُوسرے خُدا کی روشنی کو ہم میں منعکس ہوتا دیکھیں اور ہمارے وسیلہ سے خُدا کو جلال بخشنا سیکھیں۔ دُوسرے اوقات میں، تاہم، اِس کا مطلب ہے کہ ہم دنیا کی تاریکی میں کھڑے ہوں اور ایمان کی وجہ سے نشانہ بنیں۔ دونوں طرف چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم تاریکی کی دنیا میں روشنی ہیں؛ ہم مدد نہیں کر سکتے لیکن روشن ہو سکتے ہیں۔

میری دعا

اے پاک خُدا، براہِ کرم ہمیں یسُوع کی ہمدردی کے ساتھ بے باک حوصلہ عطا فرما تاکہ میں تیری روشنی دنیا میں اُن لوگوں تک پہنچا سکوں جو میرے چوگرد ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو دنیا کا نور ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال