آج کی آیت پر خیالات

"ایک نقطہ بھی نہیں!" کیا آپ کی یہ خواہش نہیں کہ یہ سچ تھا؟ جس گھرجا تا ہوں اور جس شخص کو میں اکثر آئینہ میں دیکھتا ہوں وہ اِس ہدایت پر نہیں چلتا۔ اگر جنسی ترغیب ہمیں نہ دبائے، لالچ ہمیشہ کر جاتا ہے۔ نمایاں کھپت کے معاشرے میں، لالچ کی مجھے بداخلاقی اور گندگی سے زیادہ پریشانی ہے۔ اِس لیے نہیں کہ مجھے گندگی کا سامنا ہے، بلکہ اِس لیے کہ ہم اپنی بے حسی کے بہت قریب آ گئے ہیں۔ شُکرگزاری دینے کے موسم میں، آئیں اپنے دلوں کا معائنہ کریں کہ اُن میں کیا ہے،وہ کیا حاصل کر رہے ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں۔

میری دعا

اے فیاض خُدا، مجھے معاف کر دے کہ میں خود غرض اور لالچی ہوں۔ براہِ کرم مجھے اپنے جیسا دل عنایت فرما۔ تُو نے اِس کا اظہار تب کیا جب تُو نے ہم جیسے گناہ گاروں کے لیے اپنا قیمتی تحفہ بھیجا۔ اب میں تیری میز پر ایک بچہ ہوں اور تیری میراث کا وارث ہوں۔ تیرے فضل کے لیے تیرا شُکر ہو! براہِ کرم، پیارے خُداوند، مجھے اپنے رُوح سے برکت دے جو مجھ میں فیاض اور شفیق دل پیدا کرے۔ تمام تر تحفوں سے بہترین تحفے کے نام میں مانگتا ہوں، جو بیت الحم کا یسُوع ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال