آج کی آیت پر خیالات

یسوع اُس کی آسمانی عظمت کے سبب صلیب نہیں دیا گیا، بلکہ اُس نے ہمیں بچانے کےلیے قبول کیا۔ اب وہ ہمیں کہتا ہے کہ ہم اس کی مثال اور دل کو بیان کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ان کی ضروریات کا خیال کرتے ہوئے اور خدا کی مرضی کا احساس کرتے ہوئے ایسا سلوک کریں جیسا اس نے ہمارے ساتھ کیا۔ یہ ایک بھید ہے جس کے بارے مجھے اُمید ہے کہ یہ مکمل طریقے سے پورا ہوگا!

میری دعا

اے خداوند باپ، اپنے روح القدس کے ذریعے سے میرے دل اور دماغ کو تبدیل کر۔ میں چاہتا ہوں کہ میری سوچیں تیری سوچوں جیسی ہو جائیں۔ میں اپنے دل کی خواہش چاہتا ہوں کہ میں تیرے بیٹے کے جذبے کا عکاس بنوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری مرضی تیری روح کے مطابق ہو۔ میرے اُس رجحان کے لیے مجھے معاف کردے کہ میں اپنی اہمیت ،اپنی مرضی، اپنے خود جوازکے لیے ڈٹ جاتا ہوں حالانکہ میں جانتا ہوں کہ یہ درست اور اچھا نہیں ہے۔ میرے دماغ کو اپنے بیٹے کے دماغ کی طرح بنا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال