آج کی آیت پر خیالات

آپ تاریکی میں چل رہے ہیں یا نُور میں؟ کیا آپ صاف طور پر اپنا راستہ دیکھ سکتے ہیں، یا پھر آپ غیر یقینی راستہ پر اپنے آپ کو ٹھوکر کھاتا ہوا محسوس کرتے ہیں؟ یسُوع چاہتا ہے کہ ہم بے باکی سے اُس کی پیروی کریں۔ وہ راستہ جو ہو سکتا ہے کہ آسان نہ ہو، لیکن منزل یقینی ہے، اور آپ کا راستہ یقینی ہو سکتا ہے۔ سب سے بڑھ کر، آپ کو کسی بھی رات روشنی کی ضرورت نہیں ہو گی—آپ کو یہ ضمانت دی گئی ہے کہ یہاں تک کہ تاریکی کتنی بھی گہری ہو،آپ کے پاس اُس کی روشنی ہوگی،وہ روشنی جو زندگی دیتی ہے۔

میری دعا

شاندار اور مہربان چرواہے، براہِ کرم مجھے وفادار دل عنایت فرما۔ یہاں تک کہ میرے تاریکی اور مایوسی کے گہرے لمحات میں، میں چاہتا ہوں کہ میں تیری روشنی تلاش کرنے کے قابل بنوں اور اُس کو دُوسروں کے ساتھ بانٹوں۔ اُس واحد کے نام میں مانگتا ہوں جو کبھی بھی تاریکی نہیں ہے، یسُوع جو کہ دُنیا کا نُور ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال