آج کی آیت پر خیالات

ہماری محبت ڈھال، دھوکے والی، یا چنچل نہیں ہونی چاہیئے۔ اِس کا مطلب ہے کہ ہم اُن چیزوں سے نفرت کریں جو بد ہیں۔ ہم نہ صرف اُن سے دُور رہیں، بلکہ اُن سے نفرت بھی رکھیں۔ ٹھیک اُسی وقت، ہم پیار کے ساتھ اپنے آپ کے ساتھ عہد کریں اور اچھائی اور راستبازی کی طرف آئیں۔ ہمارے ارادوں میں کوئی بھی بُری چیز کے سایے نہیں ہونے چاہیئے، صرف اچھائی، سچائی، اور پاکیزگی کے لیے پُرجوش خواہش ہونی چاہیئے۔

میری دعا

پاک اور راستباز باپ، میں جانتا ہُوں کہ تُو نے مُجھے یسُوع کے فِدیہ کے وسیلہ سے راست اور پاک بنایا ہے۔ اب میں یہ الِتجا کرتا ہُوں مُجھے ویسے جینے میں میری مدد فرما جس کے لیے تُو نے مُجھے بنایا ہے۔ تیرے پاک رُوح کی معموری سے، براہِ کرم مُجھے اپنے محبّت سے بھر دے اور میرے اندر سے ناپاک، بد، یا باسی وہ سب نکال دے جو میرے دِل میں بسا ہُوا ہے۔ تیرا شُکرہو۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال