آج کی آیت پر خیالات

ہماری حمد صرف خُدا کو خوش کرنے کےلیے نہیں ہونی چاہیئے، اِس میں غریبوں کی گلیوں میں مسرت اور شادمانی بھی پیدا ہونی چاہیئے! کیوں؟ کیونکہ حمد ہمیں اِس بات کےلیے مدعو کرتی ہے کہ نہ صرف خُدا نے جو ہمارے لیے کیا ہے اُس کےلیے اُس کی تعریف کریں، بلکہ جیسا اُس نے کیا ہے اُس کے ساتھ حصہ دار بنیں۔ خُدا کی فیاضی سے ہم حمد کرتے ہیں، جو کہ ہماری فیاضی کو اُبھار سکتی ہے، جو کہ بدلے کے طور پر دُوسروں کو برکت دیتی ہے اور خُدا کی حمد کے لیے اُن کی راہنمائی فرماتی ہے۔

میری دعا

پاک خُدا، قادرِ مطلق اور شاندار بادشاہ، تُو تمام تر حمد اور عزت کے لائق ہے۔ تُو نے شاندار اور قادر کام کیے ہیں۔ تُو نے اپنی برکات مُجھ پر اُنڈیلی ہیں۔ تُو نے اپنے وعدوں کو یاد رکھا اور مجھے نجات کا راستہ دکھایا۔ جیسا کہ میں اپنے آپ کے ساتھ برکت دینے، خدمت کرنے، اور دُوسروں کو تیرے جلال کے لیے حوصلہ دینے کا وعدہ کر چُکا ہوں براہِ کرم مجھے قوت اور طاقت بخش۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال