آج کی آیت پر خیالات

"مُتکبّر نہ بنو!" یہ حُکم کسی دُوسرے کے لیے ہے، درست؟ میرا نہیں خیال کہ میں کِسی ایسے سے مِلا ہوُں جو یہ محسوس کرے کہ وہ کبھی مُتکبّر تھا۔ لیکن، جب ہم کسی ایسے کی تلاش میں ہوتے ہیں جس سے ہم مُنسلک ہونا چاہتے ہیں، ہم شازونادر ہی کسی ایسے کی تلاش کرتے ہیں جِس کو ہجوم نے نظر انداز کِیا ہو، خُوبصورت لوگوں نے بھُلا دیا ہو، اور دُوسروں نے آسانی سے نظر انداز کر دیا ہو۔ ہم اُن کے ساتھ" گھومنا چاہتے" ہیں جو اہم ہیں، جو اعلیٰ ستارے ہیں، یا کم از کم وہ جو کچھ اثر و رسوخ رکھتا ہو۔ ہمارا یقین ہوتا ہے کہ ہم پر بھی غور کِیا جائے اور اہم سمجھا جائے۔ افوہ، اندازہ کریں کہ اِسی وجہ سے اِس آیت میں یہ احکام آئے ہیں۔

میری دعا

اے باپ، مُجھے اپنی شکل پر بنانے، اور تیرا تُجھے جلال بخشنے کےلیے ذاتی طورپر میرا نقشہ بنانے کے لیے تیرا شُکرہو۔ ٹھیک اُسی وقت اے باپ، میں گھمنڈی نہیں بننا چاہتا، جو اپنے اور اپنی اہمیت کے بارے میں بہت زیادہ سوچتا ہو۔ براہِ کرم اُنہیں دیکھنے میں میری مدد کر جن کے ساتھ تُو مجھے مُنسلک کرنا چاہتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال