آج کی آیت پر خیالات

زندگی بہت مشکل ہو سکتی ہے۔ آخر ہمارے جسم نے فنا ہونا ہے۔ زندگی کے عمل میں، ہمیں بہت سے پیچیدہ حالات کا سامنا ہوگا اور ہم بہت درد ناک تجربات سے گزریں گے۔ لیکن، زندگی کی حقیقت کتنی بھی تلخ کیوں نا ہو، ہم ابدی عظمت کو اپنے سر پر سوار رکھیں گے۔ زندگی کی مشکلات کبھی بھی اس عظمت کا مقابلہ نہیں کر جو ہمارا انتظار کر رہی ہے۔ وہ چیزیں جو ہمارے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں وہ عارضی ہیں۔ علاج، نسخے، علاج، سرجری، ناکامیاں سب عارضی ہیں۔ وہ سب چیزیں جو ہم نےدیکھیں یا جن کا تجربہ کیا وہ گزر رہی ہیں۔ لیکن ہماری ابدی عظمت، ہماری ناقابلِ بیان نعمتیں، وہ خوبصورت مستقبل جو ہم نے ابھی نہیں دیکھا، وہ ابدی۔۔۔۔۔ہمیشہ رہنے والا۔۔۔۔۔۔غیر فانی۔۔۔۔ اور ہمارے لیے رکھا گیا ہے۔ خدا کے خاص فرزندوں کے لیے!

میری دعا

پیارے خدا، میرے ابآ باپ، میری زندگی کے مشکل اور دردناک دور میں میرے ساتھ رہنا۔ جو میں نے نہیں دیکھا اس پر میرے دل کو قائم رکھنا۔ اس سے بڑھ کر، پیارے باپ، میں تجھ سے دُعا کرتا ہوں کہ اُن مقدس لوگوں کے ساتھ رہنا جن سے میں پیار کرتا ہوں۔۔۔۔۔ مہربانی فرما کر اُن کو شفا دے۔ اگر شفا نہیں، پیارے خدا، روح القدس کےوسیلہ سے اپنی محبت ان کے دلوں میں انڈیل دے اور ان کو ناہموار ثابت قدمی اور لازوال اُمید عطا فرما۔ تیری عظمت کو دیکھنے کے لیے اُن کی مدد کر۔ یسوع کےنام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال