آج کی آیت پر خیالات

یسُوع ہمیں بچانے کےلیے آیا! کیُوں؟ کیونکہ وہ جانتا تھا کہ جس زمانہ میں ہم جی رہے ہیں وہ آسان نہیں ہے۔ وہ جانتا ہے کہ جس دُنیا میں ہم رہ رہے ہیں وہ بُرائی سے جکڑی ہوئی ہے۔ تاہم، صرف وہی حقیقیت نہیں ہے۔ اُس نے اپنی صلیب کے وسیلہ سے ہمیں عظیم فتح عطا فرمائی ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک دُوسرے کو فضل اور سلامتی کے ساتھ ملتے ہیں۔ اُس نے ہمارے لیے اُنہیں خریدا ہے۔

میری دعا

اے باپ، براہِ کرم میری مدد کر کہ میں بُرے اوربھلے میں امتیاز کر سکوں جیسا کہ روز مرہ زندگی میں مجھے اُن کا سامنا ہوتا ہے۔ شیطان جتنا بھی بُرائی کو میرے لیے مائل کُن بنائے تُو اِس کو میرے لیے گھناؤنا بنا۔ اے یسُوع، تیرا شُکر ہو کہ تُو مجھے تب بچانے کےلیے آیا جب میں گناہ گار تھا، اور اپنے آپ کو نہیں بچا سکتا تھا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنا فضل میرے ساتھ بانٹا۔ رُوح الُقُدس کے وسیلہ سے میں اپنی شُکرگزاری اور حمد یسُوع کے نام میں پیش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال