آج کی آیت پر خیالات

مجھے ہمیشہ یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ کیسے خُدا نے دنیا میں بھیجنے کے لیے اپنے بیٹے کا انتخاب کیا۔ وہ چاہتا تو وہ اِس کو کیسے بھی سرانجام دے سکتا تھا۔ لیکن اُس نے یہ راستہ اختیار کیا—لیکن وہ مشکل وقت میں مشکل حالات میں بے بس شیر خوار بچے کی طرح دنیا میں داخل ہوا جس کو اُس کے والدین کی طرف سے حفاظت کی ضرورت تھی کیونکہ وہ بہت سے خطروں سے دوچار تھا۔ اِن تمام مشکلات کے باوجود جو اُس کے اُوپر تھیں اور پُراسرا پریسشانی جو اُن کے سامنے تھے، مریم اور یُوسف—اور ہر کوئی جو اُن کے چوگرد تھا—وہ اِس نئے بچے کے آنےسے خوشی سے لبریز ہو گئے۔ نئی اُمید کے لئے خُدا کا شکر ہو۔

میری دعا

اے خُدا، مجھے ایمان کے لیے ایک دل عنایت کر، تاکہ میں ہر وقت تیری خود مختاری اور فضل کو دیکھ سکوں جو مجھ پر خاص طرح سے اُنڈیلا گیا۔ میں بہت خوش ہوں کہ تُو، جو پوری کائنات کا بنانے والا اور قائم رکھنے والا ہے، میری دنیا میں ایک بچے کی طرح آنے کا انتخاب کیا۔ انسانی جسم میں تیری شاندار نجات کے لیے تیرا شکر ہو تاکہ ہم جان سکے کہ تُو نے ہمیں اِس قابل سمجھا کہ تُو ہمیں درُست کرنے کے لیے ہماری دنیا میں داخل ہو۔ تیرے بیٹے یسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال