آج کی آیت پر خیالات

ایک دوست مُجھے یاد دلاتا تھا کہ عجیب لوگوں یا حالات سے نمٹنے کا نمبر ایک مقصد یہ ہے کہ: وہ مَت بنو جس سے آپ نفرت کرتے ہو۔ وہ کِسی شخص سے نفرت کرنے کے بارے میں بات نہیں کر رہا، بلکہ اُس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے اعمال اور تحریکات میں بَد، شریر، گھٹیا، اور گناہ گار بننے کی تمّنا نہ کریں۔ ہم خفیہ اور بے حرم ذریعوں سے شیطان پر قابو نہ پائیں۔ ہم وہ کرکے جو درُست ہے اور اپنے دِلوں اور زندگیوں کو اچھائی سے بھر کر شیطان پر قابو پائیں، ہم اُس کو پاتال میں واپس دھکیل دیں۔ شیطان پر اچھائی کےساتھ فتح پانے کی یسُوع سے بڑھ کر اور کوئی مِثال نہیں مِلتی۔

میری دعا

پاک خُدا، مُجھے کردار سے مالا مال کر تاکہ میں اُن کے ساتھ مزاحمت کروں جو تنقیدی، مایوس ، اور میری طرف کینہ پرور ہیں۔ براہِ کرم ایسے طور پر مُجھے ردِعمل دکھانے میں میری مدد فرما جو تیرے کِردار اور مسِیح کے خُداوند ہونے کی عکاسی کرے۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال