آج کی آیت پر خیالات

چھٹیوں کے تہوار کی بھیڑ میں اور تحائف لینے اور دینے میں جکڑے ہو کر، یہ یاد رکھتا بہُت ضروری ہے کہ زندگی اُن بُنیادی چیزوں سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہمارے خیال میں ہماری ضرورت ہیں۔ اگر ہم خُدا سے دُور ہو جائیں، اُس کے کام اور زندگیوں میں اُس کی مرضی سے دُور، تو ہمارے پاس کیا رہ جائے گا؟ کُچھ زیادہ نہیں اور وہ دیر پا بھی نہیں ہوگا! چھٹیوں کے تہوار میں آپ کے اور میرے لیے میری دُعا یہ ہے کہ ہمیں وہ یاد رکھنا ہے جو زیادہ اہم، زیادہ قدر رکھنے والا، اور زیادہ پائدار ہے۔

میری دعا

پیارے اور قیمتی خُدا، قادرِ مطلق اور عظمت میں بے مثال، لیکن بہُت قریب اور میرے دِل کے بارے میں بہُت فِکر رکھنے والا مُجھے کبھی نہ مِٹنے والی محبّت کے ساتھ جاننے اور پیار کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم مُجھے فہم عطا فرما کہ میں زندگی کی عارضی چیزوں سے آگے دیکھ پاؤں اور تُجھے اور تیری قائم رکھنے والی حضوری کو تلاش کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال