آج کی آیت پر خیالات

یسُوع نے اِس سچائی کا اِعلان کیا، یہ پہچانتے ہوئے کہ خُدا نے اُسے جان دینے کے لیے بُلایا ہے تاکہ اُس کے پیرو جلال میں اُس کے ساتھ شریک ہو سکیں۔ قربانی آسان نہیں ہے، لیکن اُس کے شاگردوں نے آخری گھنٹوں میں کم ہمتی اور بے وفائی کا مظاہرہ کیا، یسُوع کا پّکا بھروسہ تھا کہ اُس کی قربانی اُن میں بہترین کُچھ لے کر آئے گی، اور پھر بہُت سے لوگوں کے ساتھ اُس کے جلال اور فضل میں شامل ہونے کےلیے اُن کی راہنمائی کرے گی۔(ہمارے لیے بھی ویسا ہی کرے گی) اصل حیقیت یہ ہے کہ ہم جو آج یسُوع کے بارے میں سوچتے ہیں وہ اِس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اُن پر اور اور اُن کے بعد آنے والوں پر اپنی طاقتور اثر کے بارے میں درُست تھا۔

میری دعا

خُداوند یسُوع، تُو نے میری موت اور گُناہ کا فدیہ دینے کے لیے جو کُچھ کِیا ہے اُس کے لیے تیرا شُکرہو۔ آسمان کو چھوڑ کر ہمارے درمیان رہنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ ہمدرد اور باکردار شخص ہونے کےلیے تیرا شُکرہو۔ خُود پیار کرنے کےلیے تیرا شُکرہو اگرچہ اُنہوں نے تُجھے چھوڑ دیا۔ میرے لیے صلیب کا دُکھ سہنے اور خُود کو موت کے حوالہ کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ میں اُس وقت کے انتظار میں ہُوں جب تُو فرشتوں کے ساتھ جلال کے ساتھ واپس آئے گا۔ تمام تر عزت، جلال، طاقت، محبت، اور حمد تیرا ہی ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال