آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ اس رات کے بعد چرواہے کا اپنے گلے کے درمیان آنے کا تصور کر سکتے ہیں؟ انہوں نے خدا کا جلال دیکھا۔ انہوں نے فرشتوں کی موجودگی کا تجربہ کیا۔ انہوں نے نیا پیدا ہونے والا بادشاہ دیکھا، وہ مسیح جس کا وعدہ کیا گیا تھا، دنیا کا بچانے والا۔ اس سے بھی حیرت انگیز یہ ہے کہ یہ ٹھیک اسی طرح تھا جیسا کہ ان کو بتایا گیا۔ ایسا ہی حیرت انگیز جیسا کہ فرشتہ نے اعلان کیا تھا، وہ عظیم طریقے سے معمور ہوئے۔ اس سے بھی بڑھ کریسوع اس وقت پیدا ہوا تھا، وہ اس وقت خدا کے وعدوں اور اس چیز کی ضمانت تھی کہ خدا دینا کے ساتھ ہے۔ شاندار طریقے سے، خدا نے چرواہوں کا انتخاب کیا، جو ہمارے لیے بے نام اور اپنی آباء کے لیے ان کی کوئی اہمیت نہیں تھی، کہ وہ خدا کی عظمت کے لیے نجات کی کہانی میں گواہ بن سکیں۔ یہ ہمارے باپ کا ہمیں یاد کروانے کا طریقہ ہے کہ کوئی بات نہیں کہ ہم کون ہیں، یسوع ہمارے لیے آیا کیونکہ ہم اس کے لیے اہم ہیں۔

میری دعا

اے قادر خدا، میں یہ تصور کر سکتا ہوں کہ یہ دوسرے چرواہوں کے لیے کیا تھا اور کیسا تجربہ تھا۔ تاہم، پیارے باپ میں جانتا ہوں کہ یسوع میرے لیے کیا ہے۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تو مجھے پیار کرتا ہے اور میرے دل تک رحمت سے پیہنچا۔ مجھے پاک روح کے وسیلہ سے پاک اور راستباز بنا۔ تاکہ میں دوسروں کے لیے ایسی زندگی گزاروں جو قابلِ تعریف ہو۔ یسوع کے جلالی نام میں آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال