فروري 2014 Archives

28. 02 2014 - دوسرا تمُتھیس ۱ باب ۷ آیت

کِیُونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور تربیت کی رُوح دی ہے۔

27. 02 2014 - پہلا یوحنا ۳ باب ۱۸ آیت

اے بچّو! ہم کلام اور زبان ہی سے نہیں بلکہ کام اور سچّائی کے ذریعے سے بھی محبّت کریں۔

26. 02 2014 - پہلا یوحنا ۴ باب ۹ آیت

جو محبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اُس سے ظاہر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلوتے بیَٹے کو دُنیا میں بھیجا تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔

25. 02 2014 - متّی ۲۲ باب ۳۷ تا ۳۹ آیت

اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبّت رکھّ۔ بڑا اور پہلا حُکم یہی ہے۔ اور دُوسرا اُس کی مانند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبّت رکھّ۔

24. 02 2014 - پہلا یوحنا ۴ باب ۱۹ آیت

ہم اُس لِئے محبّت رکھّتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے محبّت رکھّی۔

23. 02 2014 - اِفسیوں ۲ باب ۴ تا ۵ آیت

مگر خُدا نےا پے رحم کی دَولت سے اُس بڑی محبّت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ جب قصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تُو ہم کو مسیِح کے ساتھ زِندہ کیا۔(تُم کو فضل ہی سے نِجات مِلی ہے)۔

22. 02 2014 - پہلا یوحنا ۴ باب ۱۸ آیت

محبّت میں خوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل محبّت خوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خوف کرنے والا محبّت میں کامِل نہیں ہُوا۔

21. 02 2014 - رومیوں ۱۳ باب ۹ تا ۱۰ آیت

کِیُونکہ یہ باتیں کہ زنا نہ کر، خُون نہ کر۔ چوری نہ کر۔ لالچ نہ کر اور ان کے سِوا اور جو کوئی حُکم ہو اُن سب کا خُلاصہ اِس بات میں پایا جاتا ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبّت رکھ۔ محبّت اپنے پڑوسی سے بَدی نہیں کرتی۔ اِس واسطے محبّت شَریعت کی تعمیل ہے۔

20. 02 2014 - امثال ۱۷ باب ۹ آیت

جو خطا پوشی کرتا ہے دَوستی کا جویان ہے پر جو ایسی بات کو بار بار چھیڑتا ہے دَوستوں میں جُدائی ڈالتاہے۔

19. 02 2014 - پہلا یوحنا ۴ باب ۱۱ تا ۱۲ آیت

اے عزِیزو! خُدا نے ہم سے ایسی محبّت تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے محبت رکھنا فرض ہے۔ خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے محبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی محبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔

18. 02 2014 - رومیوں ۸ باب ۳۸ تا ۳۹ آیت

کِیُونکہ مُجھ کو یقین ہے کہ خُدا کی محبّت ہمارے خُداوند مسِیح یسُوع میں ہے اُس سے ہم کو نہ مَوت جُدا کر سکے گی نہ زِندگی نہ فرشتے نہ حکُومتیں۔ نہ حال نہ استقبال کی چیزیں۔ نہ قُدرت نہ بُلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلُوق۔

17. 02 2014 - رومیوں ۸ باب ۳۵ تا ۳۷ آیت

کون ہم کو مسِیح کی محبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت یا تنگی یا ظُلم یا کال یا ننگا پن یا خطرہ یا تلوار؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ ہم تیری خاطر دِن بھر جان سے مارے جاتے ہیں۔ ہم ذِبع ہونے والی بھیڑوں کے برابر گِنے گئے۔

16. 02 2014 - پہلا یوحنا ۳ باب ۱۱ آیت

کِیُونکہ جو پیغام تُم نے شُووع سے سُنا وہ یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے سے محبّت رکھیّں۔

15. 02 2014 - پہلا یوحنا ۴ باب ۱۰ آیت

محُبّت اس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے محُبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے محُبّت کی اور ہمارے گناہوں کے کفارہ کے لِئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔

14. 02 2014 - یوحنا ۱۳ باب ۳۴ تا ۳۵ آیت

میں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے محُبّت رکھّوّ کہ جیسے میَں نے تُم سے محُبّت رکھیّ تُم بھی ایک دوسرے سے محُبّت رکھوّ۔ اگر آپس میں محُبّت رکھوّ گے تو اِس سے سب جانیں گے کہ تُم میرے شاگرد ہو۔

13. 02 2014 - یوحنا ۳ باب ۱۶ آیت

کِیُونکہ خُدا نے دُنیا سے ایسی مُحبت رکھی کہ اُس نے اپنا اِکلوتا بیٹا بخش دیاتاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے۔

12. 02 2014 - پہلا کرنتھیوں ۱۳ باب ۶ تا ۷ آیت

بدکاری سے خوش نہیں ہوتی بلکہ راستی سے خُوش ہوتی ہے۔ سب کچُھ سہہ لیتی ہے ۔ سب کچُھ یقین کرتی ہے سب باتوں کی اُمِید رکھتی ہے۔ سب باتوں کی برداشت کرتی ہے۔

11. 02 2014 - پہلا کرنتھیوں ۱۳ باب ۴ تا ۵ آیت

محُبّت صابر ہے اور مہربان۔ محُبّت حسد نہیں کرتی۔ محُبّت شیخی نہیں مارتی اور پھُولتی نہیں۔ نازیبا کام نہیں کرتی۔ اپنی بہتری نہیں چاہتی۔ جھُنجھناتی نہیں۔ بدگُمانی نہیں کرتی۔

10. 02 2014 - پہلا کرتھیوں ۱۳ باب ۱ تا ۳ آیت

اگر میں فرِشتوں کی زبانیں بولوُں اور محُبّت نہ رکھوُں تو میں ٹھنٹھناتا پیتل یا جھنجھناتی جھانج ہُوں۔ اور اگر مجھے نبوُت مِلے اور سب بھیدوں اور کلُ عِلم کی واقفیت ہو اور میرا ایمان یہاں تک کامل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں ر محُبّت نہ رکھوُں تو میں کُچھ بھی نہیں۔ اور اگر اپنا سارا مال غریبوں کا کھِلا دوں یا اپنا بدَن جلانے کو دے دُوںاور محُبّت نہ رکھوُں تو مجُھے کچھ بھی فائدہ نہیں۔

9. 02 2014 - دوسرا تھسلنیکیوں ۱ باب ۳ آیت

اے بھائیوں! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا ایمان بہت بڑھا جاتا ہے اور تُم سب کی محبّت آپس میں زیادہ ہوتی جاتی ہے۔

8. 02 2014 - متی ۵ باب ۴۳ تا ۴۵ آیت

تُم سُن چکے ہو کہ کہا گیا تھا کہ اپنے پڑوسی سے مُحبّت رکھ اور اپنے دُشمن سے عَداوَت۔ لیکِن میں تُم سے یہ کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے محبّت رکھو اور اپنے ستانے والوں کے لیے دُعا کرو۔ تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بیٹے ٹھہرو کِیُونکہ وہ اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔

7. 02 2014 - زبُور ۹۷ آیت ۱۰

اے خُداوند سے مُحبّت رکھنے والو! بدی سے نفرت کرو۔ وہ اپنے مُقدسوں کی جانوں کو محفوظ رکھتا ہے۔ وہ اُن کو شریروں کے ہاتھ سے چُھڑاتا ہے۔

6. 02 2014 - امثال ۲۱ باب ۲۱ آیت

جو صداقت اور شفقت کی پیروی کرتا ہےزِندگی اور صداقت و عِزّت پاتا ہے۔

5. 02 2014 - زبُور ۳۳ اآیت ۴ تا ۵

کِیُونکہ خُداوند کا کلام راست ہے اور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔ وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے۔ زمین خُداوند کی شفقت سے معموُر ہے۔

4. 02 2014 - زبُور ۱۸ آیت ۱ تا ۲

اے خُداوند میری قوت! میں تُجھ سے محبّت رکھتا ہُوں۔ خُداوند میری چٹان اور میرا قلعہ ہے اور میرا چھُڑانے والا ہے۔ میرا خُدا میری چٹان جِس پر میں بھروسہ رکھوُں گا۔ میری سِپر اور میری نجات کا سینگ۔ میرا اُونچا بُرج۔

3. 02 2014 - زبُور ۵۹ آیت ۱۶

لیکن میں تیری قُدرت کا گِیت گاؤں گا بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گِیت گاؤں گا کِیُونکہ تُو میرا اُونچا بُرج ہے اور میری مُصیت کے دِن میری پناہ گاہ۔

2. 02 2014 - پہلا کرنتھیوں ۲ باب ۹ آیت

بلکہ جیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُوا کہ جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سُنیں نہ آدمی کے دل میں آئیں۔ وہ سب خُدا نے اپنے محبّت رکھنے والوں کے لیے تیّار کر دیں۔

1. 02 2014 - اِستثنا ۶ باب ۴ تا ۵ آیت

سُن اے اِسرائیل! خُداوند ہمارا خُدا ایک ہی خُدا ہے۔ تُو اپنے سارے دِل اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خُداوند اپنے خُدا سے محبّت رکھ۔