آج کی آیت پر خیالات

پولُس زندگی کے آخیر میں ہے، وہ خوفناک قید میں بہت تنگی سہہ رہا ہے۔ بہت سے نوجوان جن کو اُس نے سکھایا تھا ایمان چھوڑ چکے ہیں اور اُس کے خلاف ہو چکے ہیں۔ وہ کیسے شُکریہ ادا کر سکتاہے؟ پولُس تِیمُتھیُس میں یسُوع اور اُس کے بیٹے کے ساتھ اپنے کامیاب مستقبل میں اعتماد کے ساتھ بات کرتا ہے۔ اِس چیز کو خاص کیا چیز بناتی ہے کہ اُس نے تِیمُتھیُس کے ساتھ اِس کا اظہار کیا۔ وہ صرف دُعا میں خُدا کا شُکر ادا کرنے کی بات نہیں کرتا! وہ اِس خط میں تِیمُتھیُس کو بتاتا ہے کہ وہ کتنا اہم ہے۔ آپ نے کب آخری دفعہ لوگوں کی شُکر گزاری کے لیے تعریف کی، اُن پر یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ آپ خُدا کے تحت کے سامنے اُن کی خوشی کا باعث بنے ہو۔

میری دعا

تمام فضل کے بے مثال باپ، تیرا شُکر ہو۔ تمام تر روحانی برکتوں کےلیے تیرا شُکر ہو جو یسُوع میں میں نے پائی ہیں۔ آج خاص لوگوں کےلیے تیرا شُکر ہو جو میرے ایمان کے راستہ میں میرے لیے برکت ہیں۔۔۔(ایک منٹ میں باپ کے سامنے اُن کے نام لیں)۔ میری صلاحیت کو بڑھانے میں میری مدد کر کہ میں اُن خاص لوگوں کےلیے اپنی تعریف اور قبولیت کو ظاہر کر سکوں، تاکہ وہ جان سکیں کہ وہ میرے لیے کتنی برکت کا باعث ہیں۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال