جنوري 2015 Archives

31. 01 2015 - یشُوع 4 باب 24 آیت

تاکہ زمین کی سب قَومیں جان لیں کہ خُداوند کا ہاتھ قوی ہے اور وہ خُداوند تُمہارے خُدا سے ہمیشہ ڈرتی رہیں۔

30. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 12باب 9 آیت

مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لیے کافی ہے کِیُونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پَس بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسیِح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔

29. 01 2015 - اِفسیوں 3 باب 20 تا 21 آیت

اَب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس کی قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثیر کرتی ہے ہماری دَرخواست اور خیال سے بہُت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ کلیسیا میں اور مسِیح یسُوع میں پُشت در پُشت اور ابدُالاباد اُس کی تمجید ہوتی رہے آمین۔

28. 01 2015 - اِفسیوں 3 باب 16 آیت

کہ وہ اپنے جلال کی دَولت کے مُوافِق تُمہیں یہ عنایت کرے کہ تُم اُس کے رُوح سے اپنی باطِنی اِنسانِیت میں بہت زور آور ہو جاؤ۔

27. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 4 باب 7 آیت

لیکِن ہمارے پاس یہ خزانہ مٹی کے برتنوں میں رکھا ہے تاکہ یہ حد سے زِیادہ قُدرت ہمارے طرف سے نہِیں بلکہ خُدا کی طرف سے معلُوم ہو۔

26. 01 2015 - اعمال 4:31

جب وہ دُعا کر چُکے تو جِس مکان میں جمع تھے وہ ہِل گیا اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور خُدا کا کلام دلیری سے سُناتے رہے۔

25. 01 2015 - پہلا پطرس 2 باب 19 آیت

کِیُونکہ اگر کوئی خُدا کے خیال سے بے اِنصافی کے باعِث دُکھ اُٹھا کر تکلیفوں کی برداشت کرے تو یہ پسندیدہ ہے۔

24. 01 2015 - اعمال 4 باب 19 تا 20 آیت

مگر پطرس اور یوحنا نے جواب میں اُن سے کہا کہ تُم ہی اِنصاف کرو۔ آیا خُدا کے نزدیک یہ واجِب ہے کہ ہم خُدا کی بات سے تُمہاری بات زیادہ سُنیں۔ کِیُونکہ مُمکن نہیں کہ جو ہم نے دیکھا اور سُنا وہ نہ کہیں۔

23. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 14 تا 15 آیت

کِیُونکہ مسِیح کی مُحبت ہم کو مجبور کر دیتی ہے اِس لِئے کہ ہم یہ سَمَجھتے ہیں کہ جب ایک سب کے واسطے مُؤا تو سب مَر گئے۔ اور وہ اِس لِئے سب کے واسطے مُؤا کہ جو جِیتے ہیں وہ آگے کو اپنے لِئے نہ جیئں بلکہ اُس کے لیے جو اُن کے واسطے مُؤا اور پھِر جی اُٹھا۔

22. 01 2015 - لُوقا 12 باب 11 تا 12 آیت

اور وہ تُم کو عِبادت خانوں میں اور حاکِموں اور اختیار والوں کے پاس لے جائیں تو فِکر نہ کرنا کہ ہم کِس طرح یا کیا جواب دیں یا کیا کہیں۔ کِیُونکہ رُوح القُدس اُسی گھڑی تُمہیں سِکھا دے گا کہ کیا کہنا چاہیئے۔

21. 01 2015 - یوحنا 6 باب 20 تا21 آیت

مگر اُس نے اُن سے کہا میَں ہُوں۔ ڈرو مت۔ پس وہ اُسے کشتی میں چڑھا لینے کو راضی ہُوئے اور فوراً وہ کشتی اُس جگہ جا پُہنچی جہاں وہ جاتے تھے۔

20. 01 2015 - پہلا یوحنا 4 باب 18 آیت

مُحبت میں خوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کِیُونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبت میں کامِل نہیں ہُوا۔

19. 01 2015 - عِبرانیوں 10 باب 39 آیت

لیکن ہم ہٹنے والے نہیں کہ ہلاک ہوں بلکہ اَیمان رکھنے والے ہیں کہ جان بَچائیں۔

18. 01 2015 - زبُور 56آیت 4

میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔ میرا تُوکل خُدا پر ہے۔ میَں ڈرنے کا نہیں۔ بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟

17. 01 2015 - زبُور 139 آیت 9 تا 10

اگر میں صُبح کے پر لگا کر سمُندر کی اِنتہا میں جا بسُوں تو وہاں بھی تیرا ہاتھ میری راہنمائی کرےگا اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے گا۔

16. 01 2015 - فلِپیوں 4 باب13 آیت

جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں میَں سب کُچھ کر سکتا ہُوں۔

15. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 4 باب 16 آیت

اِس لیے ہم ہمت نہیں ہارتے بلکہ ہماری ظاہری اِنسانیت زائل ہوتی جاتی ہے پھِر بھی ہماری باطنی اِنسانِیت روز بروز نئی ہوتی جاتی ہے۔

14. 01 2015 - یوحنا 13 باب 34 آیت

میَں تُمہیں ایک نیا حُکم دیتا ہُوں کہ ایک دُوسرے سے مُحبت رکھو کہ جَیسے میَں نے تُم سے مُحبت رکھی تُم بھی ایک دُوسرے سے مُحبت رکھو۔

13. 01 2015 - رومیوں 12 باب 10 آیت

برادرانہ مُحبت سے آپس میں ایک دُوسرے کو پیار کرو۔ عِزت کی رُو سے ایک دُوسرے کو بہتر سَمجھو۔

12. 01 2015 - یشُوع 1 باب 14 تا15 آیت

تُمہاری بیویاں اور تُمہارے بال بچے اور چَوپائے اِسی مُلک میں جِسے مُوسیٰ نے یردن کے اِس پار تُم کو دیا ہے رہیں پر تُم سب جِتنے بہادُر اور سُورما ہو مُسلح ہو کر اپنے بھائیوں کے آگے آگے پار جاؤ اور اُن کی مدد کرو۔جب خُداوند تُمہارے بھائیوں کو تُمہاری طرح آرام نہ بخشے اور وہ اُس مُلک پر جِسے خُداوند تُمہارا خُدا اُن کو دیتا ہے قبضہ نہ کر لیں۔ بعد میں تُم اپنی مِلکیت کے مُلک میں لَوٹنا جِسے خُداوند کے بندہ موسیٰ نے یردن کے اِس پار مشرق کی طرف تُم کو دِیا ہے اور اُس کے مالِک ہونا۔

11. 01 2015 - گلتیوں 5 باب 6 آیت

اورمسِیح یسُوع میں نہ تو ختنہ کُچھ کام کا ہے نہ نامختُونی مگر اِیمان جو محبت کی راہ سے اثر کرتا ہے۔

10. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 4 باب 5 آیت

کِیُونکہ ہم اپنی نہیں بلکہ مسِیح یسُوع کی منادی کرتے ہیں کہ وہ خُداوند ہے اور اپنے حق میں یہ کہتے ہیں کہ یسُوع کی خاطر تُمہارے غُلام ہیں۔

9. 01 2015 - زبُور 2 آیت 11 تا 12

ڈرتے ہوئے خُداوند کی عِبادت کرو۔ کانپتے ہوئے خُوشی مناؤ۔بیٹے کو چُومو۔ اَیسا نہ ہو کہ وہ قہر میں آئے اور تُم راستہ میں ہلاک ہو جاؤ کِیُونکہ اُس کا غضب جلد بھڑکنے کو ہے۔ مُبارک ہیں وہ سب جِن کا تُوکل اُس پر ہے۔

8. 01 2015 - یشُوع 4 باب 23 تا24 آیت

کِیُونکہ خُداوند تُمہارے خُدا نے جب تک تُم پار نہ ہو گئے یردن کے پانی کو تُمہارے سامنے سے ہٹا کر سُکھا دیا۔ جَیسا خُداوند تُمہارے خُدا نے بحرِقُلزم سے کِیا کہ اُسے ہمارے سامنے سے ہٹا کر سُکھا دِیا جب تک ہم پار نہ ہو گئے۔ تاکہ زمین کی سب قَومیں جان لیں کہ خداوند کا ہاتھ قوی ہے اور وہ خُداوند تُمہارے خُدا سے ہمیشہ ڈرتی رہیں۔

7. 01 2015 - زبُور 130 آیت 7

اَے اِسرائیل ! خُداوند پر اِعتماد کر کِیُونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے۔

6. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 4 باب 18 آیت

جِس حال میں کہ ہم دیکھی ہوئی چیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چِیزوں پر نظر کرتے ہیں کِیُونکہ دیکھی ہُوئی چِیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چِیزیں ابدی ہیں۔

5. 01 2015 - زبُور 3 آیت 3

لیکن تُو اَے خُداوند ہر طرف میری سِپر ہے۔ میرا فخر اور سرفراز کرنے والا۔

4. 01 2015 - یشُوع 3 باب 5 آیت

اور یشُوع نےلوگوں سے کہا تُم اپنے آپ کو مُقدس کرو کِیُونکہ کل کے دِن خُداوند تُمہارے درمیان عجیب و غریب کام کرے گا۔

3. 01 2015 - عِبرانیوں 13 باب 5 آیت

زر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کِیُونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ میَں تُجھ سے ہر گِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔

2. 01 2015 - یشُوع 1 باب 9 آیت

کیا میَں نے تُجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ خَوف نہ کھا اور بیدل نہ ہو کِیُونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تُو جائے تیرے ساتھ رہے گا۔

1. 01 2015 - دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 17 آیت

اِس لیے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیں۔