آج کی آیت پر خیالات

جب مجھے مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہو،یسُوع ہمارے ساتھ عہد کرتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہوگا اور اپنے رُوح کو بھیجے گا اور جہاں ہمیں ضرورت ہوگی وہ الفاظ عطا کرے گا۔ صدیوں سے، اِس عہد نے اُن لوگوں کو برقرار رکھا ہے جو کہ تنگی اور ایزارسانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ اُن کو سمجھنے میں مدد دے گا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہمارے پاس کسی بھی چیز کے لیے کامل جواب ہونا چاہیے۔ اِس عہد نے آج میسحیوں کو قائم رکھا ہے کہ یا تو وہ حکومت کی طرف سے تنگی کا شکار ہوں یا وہ غیر مذہب کی جانب سے کام کی جگہ پر، سکول میں یا گھر میں دشمنی کا نشانہ بنیں۔ دشمنوں کا سامنا کرتے ہوئے، ہم جانتے ہیں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں، ہمارا بچانے والا ہمارے ساتھ جاتا ہے۔

میری دعا

پیار کرنے والے خُدا، جب میں مخالفین کے ساتھ تیری نجات کے پیغام کے بارے میں بات کروں مجھے تیری قوت اور رُوح الُقدس کی مدد کی ضرورت ہے ۔میں تیرے الفاظ چاہتا ہوں نہ کہ اپنے، تاکہ جب سامنا کرنے کا لمحہ آئے تو دُوسرے سن سکیں۔ براہ کرم مجھے فہم عطا فرما کہ کب بولنا ہے، کیا بولنا ہے، اور کب خاموش رہنا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال