آج کی آیت پر خیالات

میرے لیے اپنی ضروریات اور اپنی حفاظت کے بارے سوچنا بہت آسان ہے۔ میں خود غرض نہیں بننا چاہتا، بلکہ جب میرے وقت کو گزارنے کے بارے میں جب فیصلہ کرنا ہو، تو میرے لیے اپنی سہولت کی چیزیں دیکھنا بہت آسان ہے۔ لیکن خُدا کے لوگوں کے ساتھ، یہ "ہم" اور "ہماری" والا نقطہ اہم ہے ناکہ "میری" اور "میں" کے لحاظ سے۔ اسرائیل کے مشرقی قبیلے اُس جگہ پہنچ چکے ہیں جن کا اُن سے عہد کیا گیا تھا۔ لیکن اُن کو جنگ سے الگ نہ کر کے سیٹ تب تک سیٹ نہیں کیا گیا جب تک خُدا کے تمام لوگ اپنی سرزمین تک بحاظت نہ پہنچ جائیں۔ آج خُدا کی بادشاہی میں ہمارے لیے بھی ایسا ہی ہے۔ نہ صرف ہمیں اپنی ضرورتوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، بلکہ اُن بہن بھائیوں کی ضرورتوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔

میری دعا

پیار بھرے باپ، مجھے اور زیادہ فیاض اور مہربان دل عنایت کر تاکہ میں اُن بہن بھائیوں کے لیے زیادہ پیار ظاہر کر سکوں جو کہ آج جدوجہد کر رہے ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال