ستمبر 2015 Archives

30. 09 2015 - پہلا پطرس 1 باب 8 تا 9 آیت

اُس سے تُم بے دیکھے محّبت رکھتے ہو اور اگرچہ اِس وقت اُس کو نہِیں دیکھتے تو بھی اُس پر اِیمان لا کر اَیسی خُوشی مناتے ہو جو بیان سے باہِر اور جلال سے بھری ہے۔ اور اپنے اِیمان کا مقصد یعنی رُوحوں کی نِجات حاصل کرتے ہو۔

29. 09 2015 - پہلی تواریخ 16 باب 10 آیت

اُس کے پاک نام پر فخر کرو۔ جو خُداوند کے طالِب ہیں اُن کا دِل خُوش رہے۔

28. 09 2015 - پہلا پطرس 3 باب 18 آیت

اِس لِئے کہ مسِیح نے بھی یعنی راستباز نے ناراستوں کےلیے گُناہوں کے باعِث ایک بار دُکھ اُٹھایا تاکہ ہم کو خُدا کے پاس پُہنچائے۔ وہ جِسم کے اِعتبار سے تو مارا گیا لیکِن رُوح کے اِعتبار سے زِندہ کِیا گیا۔

27. 09 2015 - زکریاہ 8 باب 21 آیت

اور ایک شہر کے باشِندے دُوسرے شہر میں جا کر کہیں گے چلو ہم جلد خُداوند سے درخواست کریں اور ربُّ الافواج کے طالِب ہوُں۔ میَں بھی چلتا ہُوں۔

26. 09 2015 - نحمیاہ 9 باب 6 آیت

تٗو ہی اکیلا خُداوند ہے۔ تُو نے آسمان اور آسمانوں کے آسمان کو اور اُن کے سارے لشکر کو اور زمِین کو اور جو کُچھ اُس پر ہے اور سمُندروں کو اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا اور تُو اُن سبھوں کا پرودگار ہے اور آسمان کا لشکر تُجھے سِجدہ کرتا ہے۔

25. 09 2015 - دُوسرا پطرس 1 باب 21 آیت

کِیُونکہ نُبّوت کی کوئی بات آدمِی کی خواہش سے نہیِں ہُوئی بلکہ آدِمی رُوحُ القُدس کی تحریک کے سبب سے خُدا کی طرف سے بوَلتے تھے۔

24. 09 2015 - اِمثال 26 باب 20 آیت

لکڑی نہ ہونے سے آگ بُجھ جاتی ہے سو جہاں غیِبت نہیں وہاں جھگڑا مَوقوف ہو جاتا ہے۔

23. 09 2015 - زبُور 79 آیت 9

اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! اپنے نام کے جلال کی خاطِر ہماری مدد کر۔ اپنے نام کی خاطِر ہم کو چھُڑا اور ہمارے گُناہوں کا کفّارہ دے۔

22. 09 2015 - متی 13 باب 22 آیت

اور جو جھاڑیوں میں بویا گیا یہ وہ ہے جو کلام کو سُنتا ہے اور دُنیا کی فِکر اور دَولت کا فریب اُس کلام کو دبا دیتا ہے اور وہ بے پھَل رہ جاتا ہے۔

21. 09 2015 - نوحہ 5 باب 21 آیت

اَے خُداوند ہم کو اپنی طرف پھِرا تو ہم پھِریں گے۔ ہمارے دِن بدل دے جَیسے قدِیم سے تھے۔

20. 09 2015 - اعمال 17 باب 27 آیت

تاکہ خُدا کو ڈھونڈیں۔ شاید کہ ٹٹول کر اُسے پائیں ہر چند وہ ہم میں سے کسِی سے دُور نہیں۔

19. 09 2015 - افسیوں 4 باب 29 آیت

کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضُرورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔

18. 09 2015 - عامُوس 5 باب 4 تا 5 آیت

کِیُونکہ خُداوند اِسرائیل کے گھرانے سے یُوں فرماتا ہے کہ تُم میرے طالِب ہو اور زِندہ رہو۔ لیکن بَیت ایل کے طالِب نہ ہو اور جِلجلال میں داخِل نہ ہو اور بِیرسبع کو نہ جاؤ کِیُونکہ جِلجلال اسِیری میں جائے گا اور بَیت ایل نا چیز ہوگا۔

17. 09 2015 - پہلا توریخ 16 باب 11 آیت

تُم خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ تُم سدا اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔

16. 09 2015 - یوحنا 5 باب 30 آیت

میَں اپنے آپ کو کُچھ نہِیں کر سکتا۔ جَیسا سُنتا ہُوں عدالت کرتا ہُوں اور میری عدالت راست ہے کِیُونکہ میَں اپنی مرضی نہِیں بلکہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی چاہتا ہُوں۔

15. 09 2015 - احبار 19 باب 32 آیت

جِنکے سَر کے بال سفید ہیں تُو اُنکے سامنے اُٹھ کھڑے ہونا اور بڑے بُوڑھے کا ادب کرنا اور اپنے خُدا سے ڈرنا۔ میَں خُداوند ہُوں۔

14. 09 2015 - رومیوں 2 باب 6 تا 7 آیت

وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔ جو نیکو کاری میں ثابِت قدم رہ کر جلال اور عِزّت اور بقا کے طالِب ہوتے ہیں اُنکو ہمیشہ کی زِندگی دے گا۔

13. 09 2015 - پہلا سلاطین 22 باب 5 آیت

اور یہُو سفط نے شاہِ اِسرائیل سے کہا ذرا آج خُداوند کی مرضی بھی تو دریافت کر لے۔

12. 09 2015 - نحمیاہ 9 باب 5 آیت

پھِر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور سربیاہ اور ہُودیاہ اور سبنیا اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کہ کھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعرِیف سے بالا ہے۔

11. 09 2015 - زبور 10 آیت 14

تُو نے دیکھ لیا ہے کِیُونکہ تُو شرارت اور بُغض دیکھتا ہے تاکہ اپنے ہاتھ سے بدلہ دے۔ بے کس اپنے آپ کو تیرے سپُرد کرتا ہے۔ تُو ہی یتِیم کا مددگار رہا ہے۔

10. 09 2015 - عبرانیوں 12 باب 2 آیت

اور اِیمان کے بانی اور کامِل کرنے والے یسُوع کو تکتے رہیں جِس نے اُس خُوشی کے لِئے جو اُس کی نظروں کے سامنے تھی شرمِندگی کی پرواہ نہ کرکے صلِیب کا دُکھ سہا اور خُدا کے تخت کی دہنی طرف جا بَیٹھا۔

9. 09 2015 - عبرانیوں 11 باب 6 آیت

اور بغَیر اِیمان کے اُس کو پسند آنا ممکن ہے۔ اِس لِئے کہ خُدا کے پاس آنے والے کو اِیمان لانا چاہیئے کہ وہ مَوجُود ہے اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے۔

8. 09 2015 - احبار 19 باب 31 آیت

جو جِنّات کے یار ہیں اور جو جادُو گر ہیں تُم اُن کے پاس نہ جانا اور نہ اُن کے طالب ہونا کہ وہ تُم کو خبس بنا دیں۔ میں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

7. 09 2015 - پہلا کرنتھیوں 10 باب 24 آیت

کوئی اپنی بہُتری نہ ڈھُونڈے بلکہ دُوسرے کی۔

6. 09 2015 - پہلا تھسلنیکیوں 4 باب 11 تا 12 آیت

اور جِس طرح ہم نے تُم کو حُکم دیا چُپ رہنے اور اپنا کاروبار کرنے اور اپنے ہاتھوں سے محنت کرنے کی ہِمّت کرو۔ تاکہ باہِر والوں کے ساتھ شائستگی سے برتاؤ کرو اور کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہو۔

5. 09 2015 - ایوب 8 باب 9 آیت

(کِیُونکہ ہم تو کل کے ہیں اور کُچھ نہیں جانتے اور ہمارے دِن زمین پر سایہ کی مانِند ہیں۔)

4. 09 2015 - زبور 90 آیت 12

ہم کو اپنے دِن گِننا سِکھا۔ اَیسا کہ ہم دانا دِل حاصِل کریں۔

3. 09 2015 - نحمیاہ 9 باب 5 آیت

پھِر یشُوع اور قدمی ایل اور بانی اور حسبنیاہ اور ہُودیاہ اور سبنیاہ اور فتحیاہ لاویوں نے کہا کھڑے ہو جاؤ اور کہو خُداوند ہمارا خُدا ازل سے ابدتک مُبارک ہے تیرا جلالی نام مُبارک ہو جو سب حمد و تعریف سے بالا ہے۔

2. 09 2015 - یرمیاہ 33 باب 3 آیت

کہ مُجھے پُکار اور میَں تُجھے جواد دُوں گا اور بڑی بڑی اور گہری باتیں جِن کو تُو نہیں جانتا تُجھ پر ظاہِر کرُوں گا۔

1. 09 2015 - زبور 25 آیت 4 تا 5

اَے خُداوند! اپنی راہیں مُجھے دِکھا۔ اپنے راستے مُجھے بتا دے۔ مُجھے اپنی سِچِائی پر چلا اور تعلیم دے۔ کِیُونکہ تُو میرا نجات دینے والا خُدا ہے۔ میَں دِن بھر تیرا مُنتظر رہتا ہُوں۔