آج کی آیت پر خیالات

زندگی بہت ہی مبہم ہو سکتی ہے۔ جب ہم اقدار کے بارے بات کرتے ہیں توہمارے پاس بہت سے انتخابات ہیں جو ہماری زندگی کو کنڑول کریں گے۔ چنانچہ ہم کیسے جینے کےلیے بہتر راستہ اختیار کریں گے، خُدا کا راستہ؟ ہم خُدا کو کہیں گے کہ وہ ہمیں اُس میں ہماری اُمیدیں دکھائے۔ اُس میں ہماری نجات۔ چنانچہ ہم کیوں نہ اُس سے مانگیں کہ وہ ہماری راہنمائی فرمائے اور سچائی کی تعلیم دے؟ کیوں نہ ہم یہ اُمید رکھیں کہ وہ اپنی مرضی ہم پر ظاہر کرے گا؟ اگر ہماری دل اُس کی سچائی کےلیے کھلے ہیں اور ہم اُس کا راستہ طلب کر رہے ہیں، تو وہ اپنی مرضی کو ظاہر کرے گا۔

میری دعا

اے قادرِ مطلق خُدا، زندگی کا سچا راہنما، میری مدد کر کہ میں تیری مرضی کو پورے طریقے سے جانوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میں تیرے لیے جیئوں اور تجھے خوش کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ دُوسرے تیرے لیے میری تابعداری کو جانیں—نہ صرف میرے بولے جانے والے لفظوں میں، بلکہ میرے کردار کے طرزِعمل میں بھی۔ یسُوع کے نام میں یہ مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال