فروري 2016 Archives

29. 02 2016 - لوقا 2 باب 29 تا 30 آیت

اَے مالک اَب تُو اپنے خادِم کو اپنے قَول کے مُوافق سَلامتی سے رُخصت کرتا ہے۔ کِیُونکہ میری آنکھوں نے تیری نجِات دیکھ لی ہے۔

28. 02 2016 - یرمیاہ 2 باب 28 آیت

لیکن تیرے بُت کہاں ہیں جِن کو تُو نے اپنے لیے بنایا؟ اگر وہ تیری مُصیبت کے وقت تُجھے بچا سکتے ہیں تو اُٹھیں کِیُونکہ اَے یہُوداہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں۔

27. 02 2016 - دانی ایل 2 باب 27 تا 28 آیت

دانی ایل نے بادشاہ کے حضور عرض کی کہ وہ بھید جو بادشاہ نے پُوچھا حُکما اور نجُومی اور جادُوگر اور فالگیر بادشاہ کو بتا نہیں سکتے۔ لیکن آسمان پر ایک خُدا ہے جو راز کی باتیں آشکار کرتا ہے اور اُس نے نبُوکد نضر بادشاہ پر ظاہِر کِیا ہے کہ آخری ایّام میں کیا وقُوع میں آئے گا۔ تیرا خُواب اور تیرے دماغی خیال جو تُونے اپنے پلنگ پر دیکھے یہ ہیں۔

26. 02 2016 - یعقوب 2 باب 26 آیت

غرض جَیسے بَدَن بغَیر رُوح کے مُردہ ہے وَیسے ہی اِیمان بھی بغَیر اعمال کے مُردہ ہے۔

25. 02 2016 - یوحنا 2 باب 24 تا 25 آیت

لیکن یسُوع اپنی نِسبت اُن پر اعتبار نہ کرتا تھا اِس لیے کہ وہ سب کو جانتا تھا۔ اور اِس کی حاجت نہ رکھتا تھا کہ کوئی انسان کے حق میں گواہی دے کِیُونکہ وہ آپ جانتا تھا کہ اِنسان کے دِل میں کیا کیا ہے۔

24. 02 2016 - پیدائش 2 باب 24 آیت

اِس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بیوی سے مِلا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔

23. 02 2016 - اعمال 2 باب 23 آیت

جب وہ خُدا کے مُقّررہ اِنتظام اور علم سابِق کے مُوافق پکڑوایا گیا تو تُم نے بے شرع لوگوں کے ساتھ سے اُسے مصلُوب کروا کر مار ڈالا۔

22. 02 2016 - یسعیاہ ۲ باب ۲۲ آیت

پس تُم اِنسان سے جِس کا دَم اُس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کِیُونکہ اس کی کیا قدر ہے؟

21. 02 2016 - یُوایل 2 باب 21 آیت

اَے زمین ہراساں نہ ہو۔ خُوشی اور شادمانی کر کِیُونکہ خُداوند نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔

20. 02 2016 - گلتیوں 2 باب 20 آیت

میَں مسِیح کے ساتھ مصلُوب ہُؤا ہُوں اور اَب میَں زِندہ نہ رہا بلکہ مسِیح مُجھ میں زِندہ ہے اور میَں جو اَب جِسم میں زِندگی گُزارتا ہُوں تو خُدا کے بیٹے پر ایمان لانے سے گُزارتا ہُوں جِس نے مُجھ سے مُحبت رکھّی اور اپنے آپ کو میرے لِئے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔

19. 02 2016 - ہوسیع 2 باب 19 تا 20 آیت

اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا۔ ہاں تُجھے صداقت اور عدالت اور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔ میَں تُجھے وفاداری سے اپنی نامزد بناؤں گا اور تُو خُداوند کو پہچانے گی۔

18. 02 2016 - پیدائش ۲ باب ۱۸ آیت

اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں ہے اُس کے لیے ایک مدد گار اُس کی مانند بناؤنگا۔

17. 02 2016 - یسعیاہ 2 باب 17 تا 18 آیت

اور آدمی کا تکبُر زیر کِیا جائے گا اور لوگوں کی بُلند بِینی پَست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سَربُلند ہوگا اور تمام بُت بالکُل فَنا ہو جائیں گے۔

16. 02 2016 - ملاکی 2 باب 16 آیت

کِیُونکہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے میَں طلاق سے بیزار ہُوں اور اُس سے بھی جو اپنی بِیوی پر ظُلم کرتا ہے ربُ الافواج فرماتا ہے

15. 02 2016 - فلپیوں 2 باب 14 تا 15 آیت

سب کام شِکایت اور تکرار کے بَغیر کیا کرو۔ تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجَرو لوگوں میں خُدا کے بے نقص فرزند بنے رہو (جن کے درِمیان تُم دُنیا میں چراغوں کی طرح دکھائی دیتے ہو۔

14. 02 2016 - حبقوق 2 باب 14 آیت

کِیُونکہ جس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے جلال کے عِرفان سے معمُور ہوگی۔

13. 02 2016 - یوایل 2 باب 13 آیت

اور اپنے کپڑوں کو نہیں بلکہ اپنے دِلوں کو چاک کر کے خُداوند اپنے خُدا کی طرف مُتوجِہ ہو کِیُونکہ وہ رحِیم و مہِربان قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔

12. 02 2016 - یرمیاہ 2 باب 12 تا 13 آیت

خُداوند فرماتا ہے اَے آسمانو! اِس سے حَیران ہو۔ شِدت سے تھرتھراؤ اور بِالکُل وِیران ہو جاؤ۔ کِیُونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں۔ اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترک کر دِیا اور اپنے لیے حَوض کھودے ہیں۔ شَکستہ حَوض جِن میں پانی نہیں ٹھہر سکتا۔

11. 02 2016 - اِمثال 2 باب 11 آیت

تمیز تیری نِگہبان ہوگی۔ فہم تیری حفاظت کرے گا۔

10. 02 2016 - اِفسیوں 2 باب 10 آیت

کِیُونکہ ہم اُسی کی کارِیگری ہیں اور مسِیح یسُوع میں اُن نیک اعمال کے واسطے مخلُوق ہُوئے جِن کو خُدا نے پہلے سے ہمارے کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔

9. 02 2016 - حبقوق 2 باب 9 آیت

اُس پر اَفسوس جو اپنے گھرانے کے لیے ناجائز نفع اُٹھاتا ہے تاکہ اپنا آشیانہ بُلندی پر بنائے اور مُصیبت سے محفُوظ رہے!

8. 02 2016 - اِفسیوں 2 باب 8 تا 9 آیت

کِیُونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نِجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہِیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔

7. 02 2016 - پیدائش 2 باب 7 آیت

اور خُداوند خُدا نے مٹی سے اِنسان کو بنایا اور اُس کے نتھنوں میں زِندگی کا دَم پھُونکا تو اِنسان جیتی جان ہُؤا۔

6. 02 2016 - کُلسیوں 2 باب 6 تا 7 آیت

پَس جس طرح تُم نے مسِیح یسُوع خُداوند کو قُبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جڑ پکڑتے اور تعمیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبوط رہو اور خُوب شُکر گُزاری کِیا کرو۔

5. 02 2016 - فلِپیوں 2 باب 5 تا 6 آیت

وَیسا ہی مِزاج رکھو جَیسا مسِیح یسُوع کا تھا۔ اُس نے اگرچہ خُدا کی صُورت پر تھا خُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چِیز نہ سَمَجھا۔

4. 02 2016 - اِفسیوں 2 باب 4 تا 5 آیت

مگر خُدا نے اپنے رحم کی دَولت سے اُس بڑی محبت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ جب قُصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تو ہم کو مسِیح کے ساتھ زِندہ کیا۔ (تُم کو فضل ہی سے نِجات مِلی ہے)۔

3. 02 2016 - فلپیوں 2 باب 3 آیت

تفرقے اور بےجا فخر کے باعث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بہتر سَمَجھے۔

2. 02 2016 - یوناہ 2 باب 1 تا 2 آیت

تب یوناہ نے مچھلی کے پیٹ میں خُداوند اپنے خُدا سے یہ دُعا کی۔ میَں نے اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی اور اُس نے میری سُنی۔ میَں نے پاتال کی تہہ سے دُہائی دی۔ تُو نے میری فریاد سُنی۔

1. 02 2016 - پہلا یوحنا 2 باب 1 تا 2 آیت

اَے میرے بچّو! یہ باتیں میَں تُمہیں اِس لِئے لِکھتا ہُوں کہ تُم گُناہ نہ کرو اور اگر کوئی گُناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مدد گار موجُود ہے یعنی یسُوع مسِیح راستباز۔ اور وُہی ہمارے گُناہوں کا کُفارہ ہے اور نہ صِرف ہمارے ہی گُناہوں کا بلکہ تمام دُنیا کے گُناہوں کا بھی۔