آج کی آیت پر خیالات

بوڑھے سموئیل نے یہ الفاظ تب کہے جب اُس نے بچے مسِیح کو دیکھا۔ یہ ہمارا بھی مقصد ہے۔ جبکہ ہم یسُوع کو جسمانی طور پر نہیں دیکھ سکتے جو کہ ہماری نجات ہے اور نہ اُس کو اپنی باہوں میں تھام سکتے ہیں جیسا کہ سموئیل نے کیا، ہم اُس کو کلام، عبادت، منادی، بشارت، اور رُوح القُدُس کے کام کے وسیلہ سے دیکھ سکتے ہیں۔ آئیں خُدا کو اپنے سچے خُدا کے طور پر عزت دینے کو اور یسُوع کو اپنے خُداوند کے طور پر ماننے کو اپنا مقصد بنائیں۔

میری دعا

راستباز باپ، براہِ کرم مجھے یسُوع کو بہتر طور پر جاننے ،اور اُسی کی صورت پر مکمل طور پر ڈھلنے، اور اُس کے کردار کے ساتھ جینے میں میری مدد کر۔ براہِ کرم، پیارے خُدا، میں اپنے کردار اور طرز عمل میں مسِیح جیسا ہونا چاہتا ہوں۔ میں حقیقی شاگرد اور ہر روز اپنے عظیم اُستاد کی مانند بننا چاہتا ہوں۔ اُس یسُوع مسِیح کے نام میں، جس میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال