آج کی آیت پر خیالات

ہم خُود اپنے آپ کو نیا نہیں بنا سکتے۔ ہم صِرف اپنے آپ کو بُرے اثر سے بچا سکتے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو خُدا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں اور اُس کی مرضی کا بہتر خیال رکھ سکتے ہیں (رومیوں 12 باب 1 تا 2 آیت)۔ تاہم ، حتمی طور پر، خُدا خُود نئے بنانے کا کام کر سکتا ہے، نہ صرف تب جب ہم بچائے گئے ہوں، بلکہ ہر دن۔ صِرف خُدا کا فضل ہمیں قائم رکھ سکتا،قوت بخش سکتا، اور ہمیں نیا بنا سکتا ہے۔ آئیں اپنے آپ کو اُس کو پیش کریں۔ پھِر، آئیں اعتماد کے ساتھ اُس سے فضل، قوت، کاملیت، اور اپنے نئے ہونے کی اِلتجا کریں۔

میری دعا

باپ، میں تُجھ سے فضل کی اِلتجا کرنے آیا ہوں تُو مجھے کاموں کو دیکھنے کے انداز میں نیا بنا، خاص کر کہ میں لوگوں کو کیسے دیکھتا ہُوں۔ براہِ کرم میرے دل کو پاکیزہ کر اور میرے دماغ اور رُوح میں نیا بنا۔ میں اِس آنے والے سال کا ہر دن، تیرے رُوح القُدُس کی قوت کے وسیلہ، اور تیرے فضل سے باخبر ہو کر، تیری محبّت کو بانٹتے ہُوئے گزارنا چاہتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال