آج کی آیت پر خیالات

آپ کو رات بھر کون قائم رکھتا ہے؟ آج کا پُورا دِن آپ کا کِس طرح گزرے گا؟ وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو آنے والے دِنوں میں کُچھ حاصل کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد کرے گی؟ خُداوند کی شفقت۔ یہ شاندار ذرائع کبھی بھی زوال پذیر نہیں ہوتے۔ ہر آنے والا دِن اُن کی تازہ رسد لے کر آتا ہے۔ خُدا وفاداری کے ساتھ اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم روزانہ اُن کا فائدہ اُٹھائیں۔ ہماری دُنیا کو ہر دن صاف اور نیا بنانے کےلیے خُدا کی حمد ہو۔

میری دعا

پاک خُدا اور شفیق باپ، رات بھر مُجھے قائم رکھنے اور میری زندگی کے اختتام پر کبھی نہ ختم ہونے والے دِن کے وعدے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میرے آسمانی باپ، ایسا ہو کہ تُو، ہر وقت میرے لَبوں اور میرے دِل میں حمد اور پیار محسوس کرے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

Verse of the Day Wall Art

اظہارِ خیال