آج کی آیت پر خیالات

خُدا اپنے کلام میں سچا ہے۔ وہ اپنے وعدوں کو پُورا کرتا ہے۔ لیکن ، یہ اُس کےلیے کافی نہیں ہے۔ اُس نے ہمیں رقم ادا کی ہے، جمع پونجی، تاکہ ہم ہماری میراث کے بارے میں پُریقین ہوں اور اپنی نجات کےبارے میں مکمل احساس کریں۔ اُس نے ہمیں پاک رُوح دیا ہے۔ جب خُدا نے ہمارے فانی بدن میں ہمیں خریدا ہے اور ہمیں ہمارے جسموں کے ساتھ ابدی گھر کےلیے چھڑایا ہے وہ کبھی پُرانا نہیں ہوگا اور نہ ہی خراب ہوگا، ہمیں جمع پونجی کی ضرورت نہیں ہوگی؛ ہمیں مکمل میراث ملے گی۔ لیکن تب تک، جب تک ہم اُس کے پاس نہیں چلے جاتے، کیا یہ شاندارنہیں کہ اُس نے ہمارے اندر اپنا گھر بنا لیا ہے۔

میری دعا

ماورائی اور ہمیشہ سے پاس رہنے والے خُدا، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے اپنی حضوری کےلیے مجھے انتظار نہیں کروایا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُونے مجھے "جلالِ الہی کا پیش مزہ دیا ہے"۔ اپنا بابرکت رُوح میرے اندر بھیجنے کےلیے تیرا شُکر ہو جسکا وعدہ تُو نے کیا تھا اور مجھے یاد دلایا کہ میرا اصلی گھر کہاں ہے۔ اُس دن تک جب میں تجھے رُو برُو دیکھوں گا، میں اپنے فانی بدن میں تیری حضوری کو ایک پاک، خالص، اور دوُسروں کےلیے بابرکت زندگی جی کر عظمت بخشنا چاہتاہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال