آج کی آیت پر خیالات

خُدا اپنی کسی بھی نعمت سے باز نہیں رہتا! درحیقیت، باپ اپنے فرزندوں کو تحائف دینا پسند فرماتا ہے۔ یہ تمام تحائف ایک احاطہ رکھتے ہیں۔ یہ تحائف خُوشی سے عنایت کیے گئے ہیں۔ ہم کیسے جانتے ہیں؟ تین طریقے سے:1) مُجھے بار بار برکات سے نوازا گیا؛ 2) میں نے وہ دیکھا جو خُدا صدیوں سے اپنے لوگوں کے لیے کرتا آیا ہے؛ اور 3) یہ سب مُمکن ہونے کے لیے اُس کے کلام کے وعدےخدا ہم سے نہیں روکتا! لیکن، اگر میں بے قصور نہیں ہوں تو کیا ہوگا؟ اپنے طور پر، ہم میں سے کوئی بھی نہیں، پھر بھی مسیح میں، خُدا ہمیں اپنے بے قصور بچوں کے طور پر دیکھتا ہے اگر ہم یسوع کا پیچھا کرتے رہیں (کلسیوں 1:21-23)۔

میری دعا

باپ، میں اُن تمام برکات کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں جو تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلی ہیں۔ میں آج ناموں کے ساتھ اُن کی فہرست بنانا چاہتا ہُوں۔ ( جن چیزوں کے لیے آپ شُکر گزار ہیں آپ خُود اُن کی فہرست تیار کریں)۔ باپ سب سے بڑھ کر، تیرے بیٹے اور میرے خُداوند، یسُوع کے تحفہ کے لیے تیرا شُکرہو۔ اُس کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال