آج کی آیت پر خیالات

یوحنا اُن لوگوں کو کسی ایک گناہ سے بھی باز رکھنا چاہتا ہے جن سے وہ پیار کرتا ہے۔ وہ فکر مند ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ شیطان ہمیں شکست دینے اور ہماری حوصلہ شکنی کرنے کےلیے کوئی ایک بھی گناہ کا تہوار استعمال کر سکتا ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہماری پاس نجات دہندہ اور بچانے والا موجود ہے۔ اُس نے ہمیں چُھڑانے کےلیے ہماری قیمت ادا کی ہے، اُس نے ہماری مدد اور گناہ پر قابو پانے کےلیے اپنا رُوح بھیجا،اور وہ باپ سے ہماری معافی کےلیے حق کے ساتھ دعویٰ کرے گا۔

میری دعا

اے باپ، جب میں گناہ کرتا ہوں تومیں اپنی کمزوریوں اور خامیوں پر شرمندہ ہوں۔ اُن شرم کے لمحات میں بھی، میں شُکرگزار ہوں کہ یسُوع نے مجھے تیری حضوری میں واپس لانے کےلیے طریقہ فراہم کیا۔ اے یسُوع، تیرا شُکر ہو کہ تُو میری حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے آیا۔ جب میں گِروں گا تو میں شیطان کو حوصلہ شکنی نہیں کرنے دُوں گا۔ بلکہ، میں تیرے جلال اور تیرے کردار کے لیے جینے کےلیے پھر سے اپنے آپ کے ساتھ وعدہ کروں گا۔ خُداوند یسُوع، میرا دفاع کرنے والے، تیرے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال