آج کی آیت پر خیالات

ہمارا صداقت کا نشان جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں رُوح اُلقُدس ہے جو ہمارے اندر سکُونت کرتا ہے۔ رُوح ہماری زندگیوں میں خُدا کا کِردار پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے (گلتّیوں 5 باب 22 آیت)۔ رُوح ہماری تب مدد کرتا ہے جب ہم دُعا کرتے ہیں(رومیوں 8 باب 26 تا 27 آیت)۔ رُوح گناہ پر قابو پانے کے لیے ہمیں قوت عطا کرتا(رومیوں 8 باب 13 آیت) اور وہ کام کرنے میں ہمیں طاقت دیتا ہے جو ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کِیے تھے کہ یہ ممکن ہیں(اِفسیوں 3 باب 14 تا 21 آیت)۔ رُوح ہماری شکستی میں ہمیں تسلی اور خُدا کی حضوری میں حقیقی زندگی عطا کرتا ہے(یوحنا 14 باب 15 تا 26 آیت)۔ رُوح اُس بات کا حقیقی نِشان ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں(رومیوں 8 باب 9 آیت؛ رومیوں 8 باب 14 تا 16 آیت)۔ مُبارک پاک رُوح کے لیے خُدا کا شُکر ہو۔

میری دعا

باپ، میں تیری پاکیزگی، عظمت، اور قوت کے لیے تیری حمد کرتا ہُوں۔ تیرے مہربان فضل کے لیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ میں تیری قُربانی والی محبّت کے لیے عاجز ہو گیا ہُوں جِس نے مُجھے بچایا۔ لیکن آج، پیارے باپ، میں سب سے بڑھ کر تیرے پاک رُوح کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں، جو میرے اندر سکُونت کرتا، مُجھے قوت عطا کرتا، مُجھے پاکیزہ کرتا، مُجھے تسلی دیتا، اور تیرے باپ ہونے کو میرے لیے قابلِ رسائی اور حقیقی بناتا ہے۔ دِل کی گہرائیوں سے، یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ہو! آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال