آج کی آیت پر خیالات

آپ یسوع کے ماننے والوںکو کیسے پہچان سکتے ہیں؟ آپ مسیحیوںکو کیسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ یسوع کہتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو پیار کرتے ہیں جیسا کہ وہ شاگردوں سے پیار کرتا تھا۔ فوری سیاق وسباق کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اُن کے لیے صلیب پر قربانی اور قیمت چکانے کے لیے تیار تھا، اور اس کے ساتھ وہ بے غرضی اور عملی طور پر ان کے پاؤ ں دھونے کا تیا ر ہوگیا۔ اس کی تعلیم سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے وہ سب کچھ کیا جو قیمت اور عمل کے درمیان تھا۔ تصور کریں کہ اگر ہم تمام لوگ کلام کو پڑھیں اور ایک دوسرے سے پیار کرنا شروع کریں جیسا کہ یسوع نے شاگردوں کے ساتھ اپنے پیار کا اظہار کیا!

میری دعا

ہمدردی کے باپ اور تمام رحمت کے خدا، میں تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ تو نے یسوع کی مثال کے ذریعےسے مجھے سکھایا۔ ہو سکتا ہے کہ میرے الفاظ اور اعمال تیرے لوگوں کی طرف آج، آنے والے کل، اور تب تک میرے پیار کا اظہار کریں جب تب تو ہمیں گھر نہ لے جائے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میری عظیم مثال ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال