آج کی آیت پر خیالات

ہمارے پاس ایسا کیا ہے جو کہ نہ بوسیدہ ہو نہ مِٹے، نہ ٹوٹے، نہ سٹائل کے باہر ہو، اور کبھی مرمت کی ضرورت نہ ہو؟ ہم خوشی منا سکتے اور شکریہ ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ ہماری زندگی اور ہمارا مستقبل ہمارے باپ سے جُڑا ہوا ہے، جو کہ جنتوں کا خالق اور دینا کا بنانے والا ہے۔ نہ صرف وہ اچھا خُدا ہے؛ وہ ہمارے ساتھ بھی اچھا ہے۔ لیکن صرف اچھا ہونے سے بڑھ کر، وہ پیار کرنے والا ہے اور اُس کی محبت بوسیدہ نہیں ہوتی، پُرانی نہیں ہوتی، پھیکی نہیں پڑتی اور اُس کو مرمت کی ضرورت نہیں پڑتی۔

میری دعا

الشیدائی، عظیم قادر مطلق، تیرا شُکر ہو۔ تُو نے مجھے اپنا فضل بخشا ہے، تُو نے مجھ پر اپنی برکات برسائی ہیں، اور تُو میرے ساتھ محبت کا عہد کیا ہے جو کہ دنیا میں میرے کچھ دنوں کا صرف سایہ ہے۔ ہمیشہ کے لیے تیرا شکر ہو۔ یسُوع کے نام میں جو کہ میرا خُدا وند ہے۔ آمین۔ نوٹ: الشیدائی کا یہاں مطلب ہے " قادرِ مطلق خُدا" یا پہاڑوں کے خُدا"۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال