آج کی آیت پر خیالات

خُدا کی طرف سے یہ پھر سے ضمانت اُن لوگوں کے لیے دی گئی ہے جو کہ تنگی برداشت کر رہے ہیں، جو کہ خُدا کی طرف سے توبہ کےلیے بُلائے گئے ہیں۔ اُن کی زمینیں خشک سالی، مری، اور غریب کاشت سے تباہ ہو گئی۔ خُدا، تاہم، اُن کو برکت دینے کا وعدہ کر رہا ہے اگر وہ پُورے دل سے اُس کی طرف رجُوع لائیں گے۔ خُداوند، اسرائیل کے عہد کا خُدا،اپنے لوگوں کو توبہ اور اپنی شفیق قوت کے ساتھ نجات کی طرف بُلانے کےلیے بڑے بڑے کام کرے گا۔ زمین خوش ہوگی اور پُرمسرت ہوگی۔ ویسا ہی اُس کے لوگ کریں گے۔ ویسا ہی ہم کریں گے۔ یسُوع کے وسیلہ سے، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے لیے "خُدا بڑے بڑے کام کرتا ہے"!

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، ہماری دُنیا میں تیرے شاندار کام کےلیے تیرا شُکر ہو۔ دُنیا کے ہمارے والے حصہ میں شاندار کام کے لیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع میں نجات کےلیے تیرا شُکر ہو۔ موت پر فتح کےلیے تیرا شُکر ہو۔ اُس شاندار فضل اور رحمت کےلیے تیرا شُکر ہو جو تُو ہم پر اُنڈیلتا ہے۔ رُوح القُدُس کے تحفہ کےلیے تیرا شُکر ہو۔ اُس کلام کےلیے تیرا شُکر ہو جو تیرا رُوح ہمیں متاثر کرنے اور سکھانے کےلیے استعمال کرتا ہے۔ تیری کلیسیا میں دوستوں کے خاندان کےلیے تیرا شُکر ہو۔ یسُوع کے نام میں۔۔۔۔۔تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال