آج کی آیت پر خیالات

پولوس رومیوں 3 باب میں ایک اہم نقطہ اُٹھاتا ہے کہ کوئی بھی کاملیت اور پاکیزگی میں تھوڑا سا بھی خُدا جیسا نہیں ہے۔ چنانچہ ہم وہاں تک کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ ہم گناہ کی پکڑ کو کیسے توڑ سکتے ہیں؟ خُدا کا جواب یسُوع ہے۔ میرا ایمان ہے کہ ہمارا جواب بھی وہی ہے! کیونکہ اِبنِ آدمؔ بھی اِس لِئے نہیں آیا کہ خِدمت لے بلکہ اِس لِئے کہ خِدمت کرے اور اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔ کیونکہ جب ہم کمزور ہی تھے تو عَین وقت پر مسِیح بے دِینوں کی خاطِر مُؤا جو گُناہ سے واقِف نہ تھا اُسی کو اُس نے ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم اُس میں ہو کر خُدا کی راست بازی ہو جائیں۔

میری دعا

پاک اور راستباز خُدا، میں تیرے سامنے اپنے گناہ گاری کو قبول کرتا ہوں۔ براہِ کرم مجھے برکت اور قوت بخش کہ تیرے فاتح فرزند کی مانند زندگی بسر کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال