آج کی آیت پر خیالات

یسُوع نے ایسا کیوں کیا؟ اُس نے اِس کو کیسے کیا؟ وہ کیسے " خُدا ہمارے ساتھ" اور ابھی تک "انسانی جسم" میں ہے؟ ہم مکمل طور پر اِس کی وضاحت نہیں کر سکتے لیکن وہ کر سکتا ہے! خُدا کا بیٹا یسُوع ناصری بھی تھا، جو پیدا ہُوا اور چرنی میں رکھا گیا اور صلیب پر مصلوب ہُوا۔ لیکن وہ مُردوں میں سے جَلایا گیا اور طاقت کے ساتھ خُدا کا بیٹا ظاہر ہُوا۔ اُس کو فرشتوں نے زمین پر اور اُس کے جی اُٹھنے کے بعد آسمان پر خُدا کے تخت پر دیکھا۔ تمام دنیا کے لوگوں میں اُس کی مُنادی ہوئی اور وہ اُس پر ایمان لائے۔ وہ جلال جو کہ اُس کا ہے اور اُس کا ہوگا ایک دن ظاہر ہوگا اور ہمارے ساتھ شئیر کیا جائے گا۔ اگر آپ دینداری کو جاننا چاہتے ہیں، پھر آپ یسُوع سے شروع ہوں!

میری دعا

اے پاک اور شاندار خُدا، میرے جیسے گناہ گار کو اور دنیا میں میرے جیسے بہت سے لوگوں کو چھڑانے کا تیرا منصوبہ شاندار ہے۔ تیری محبت جوتجھے ایسی قربانی کی طرف لے کر گئی وہ بے بیان ہے۔ میں اِس بے پناہ فضل کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ میں تُجھ سے مِنت کرتا ہوں کہ میرے گناہوں کو معاف فرما۔ براہِ کرم مجھے رُوح القُدس سے معمور کر جس نے یسُوع کو مُردوں میں سے جَلایا تاکہ لوگ آج میری زندگی میں، میرے خاندان میں، میرے دوستوں میں، اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کے سامنے،اُن کے ساتھ جن کے ساتھ میں سکول جاتا ہوں، اور خاص کر میرے دشمنوں کے سامنے، تیری دینداری کے راز کو جان سکیں۔ یسُوع کے قادر نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال