آج کی آیت پر خیالات

بعض چِیزیں سب سے "اولِیت درجہ" رکھتی ہیں۔ وہ اصل معاملے پر جھوٹ بولتے ہیں۔ اور اپنے ہی ہاتھ سے مسئلے کا مرکز بن جاتے ہیں۔ مسیحی ہونے کے ناطے ہمارے لئے اِن اولِیت درجہ رکھنے والی چیزوں کی کوئی اہمِیت نہیں کہ وہ کیا ہیں۔ ہماری نِجات کی خوشخبری ایک سادہ بُنیاد پر تعمِیر کی گئی ہے: یِسُوع مُوا، یِسُوع دفن ہوا، یِسُوع تِیسرے دِن مُردوں میں سے جی اُٹھا، اور اپنے شاگِردوں پر ظاہر ہوا جو اپنے نِجات دہِندہ کے جی اُٹھنے کی گواہی دینے کے بعد پہلے جیسے نہ رہے۔ آئیں کِسی کو اِس بات کی اِجازت نہ دیں کہ وہ اِن بُنیادی سچائیوں سے ہٹھا کر دُوسرے مُعاملات میں اُلجھانے کی کوشش کریں اور بتائیں کہ یہ زیادہ ضروری ہیں۔ ہماری نِجات کی جڑ ہمارے اِیمان میں ہے اور ہمارے عقائد بہت سادہ ہیں، حالانکہ نِجات کا پِیغام طاقتور ہے۔

میری دعا

عزِیز باپ، میں اپنے ایِمان کا اِقرار کرتا ہوں اُس کام کیلئے جو تونے مسیح یَسوع میں ہمارے لئے کیا۔ میں اِیمان رکھتا ہوں کہ تیرے بیٹے اور میرے نِجات دہندہ یِسُوع کو بدکار آدمیوں نے مصلُوب کیا تھا جِس کا تُو نے اپنے کلام میں بُہت پہلے بتایا تھا۔ میں اُس کی موت پر یَقیِن رکھتا ہوں اور اُس کے مُردہ جِسم کو قبر میں رکھا گیا تھا۔ میں اِیمان رکھتا ہوں کہ تُو نے تیِسرے دِن اُس کو مُردوں میں سے زندہ کیا تھا جس کا تُو نے وعدہ کیا تھا۔ میں اِیمان رکھتا ہوں کہ وہ سب کُچھ اُس کی موت کے ساتھ برباد ہوگیا۔ وہ جو اُس کو اچھی طرح جانتے ہیں اُس کو دُوبارہ دیکھیں گے۔ میں اِیمان رکھتا ہوں کہ اُن کی زِندگیاں پھر کبھی ویسی نہ رہیں تھیں۔ میں اِیمان رکھتا ہوں، پیارے باپ، جب میں یِسُوع میں اپنے اِیمان کا اقرار کرتا ہوں اور اُس کی موت، دَفن ہونا اور مُردوں میں سے جی اُٹھنا کا اِظہار بپتسمہ کے ذریعے سے اُس کے ساتھ کرتا ہوں تو میری زِندگی تیری نِجات میں شامِل ہوجاتی اور موت پر فتح ملتی ہے۔ میں تیرے اِس فضل کیلئے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں اِس یقین دہانی کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میں اپنی نِجات کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ یِسُوع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال