آج کی آیت پر خیالات

میں آپ کے بارے نہیں جانتا، لیکن میں اپنے بارے میں جانتا ہوں کہ جن سہولیات کو میں نے اپنی زندگی میں جگہ دی ہے اُن کی وجہ سے میں نرم پڑا اور بگڑ گیا ہوں۔ اگر یہ سہولیات اچانک غائب ہو جائیں تو کیا میں پھر بھی خُدا کی شُکر گزاری اور حمد کروں گا؟ میں پولُس کی مانند بننا چاہتا ہوں اور اِس ضمانت کے ساتھ جینا چاہتا ہوں کہ میں مسِیح کی مدد سے کسی قسم کے حالات کا سامنا کر سکتا ہوں۔

میری دعا

اے خُدا، تیرے بنا میری قوت ماند پڑ جائے گی اور میرا اعتماد ناکام ہو جائے گا۔ شُکر ہے کہ مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تیرا فضل، تیرا رُوح، اور تیرا بیٹا مجھے قوت عطا فرمائے گا اور کسی بھی قسم کے طوفان میں میری مدد کرے گا۔ یسُوع کے نام میں، تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال