آج کی آیت پر خیالات
یسُوع کے جی اُٹھنے نے سب کُچھ تبدیل کر دیا! عورتیں جو اُس کی مصلوبیت کے دُوران بہُت وفادار تھیں اور اُس کے جی اُٹھنے کے وقت وہاں موجود تھیں، فرمانبرداری سے اُمید کے ساتھ دُعا کر رہی تھیں۔ جیسا کہ ہم توقع رکھتے، یسُوع کی ماں بھی وہاں دُعا کر رہی تھی۔ لیکن ذرا غور کریں اور تم یسُوع کے بھائیوں کو دیکھو گی، جو کہ اُس پر شک کرتے اور مذاق اُڑاتے تھے، اب اُمید کے ساتھ رُوح القُدُس کی قُدرت کے وسیلہ سے اپنے بھائی کے قوت کے اظہار کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔ ہاں، وہ انتظار کر رہے ہیں، بلکہ لاپرواہی کے ساتھ انتظار نہیں کر رہے۔ ہاں، وہ دُعا کر رہے ہیں، لیکن وہ یسُوع کے جی اُٹھنے کے عظیم کام کی اُمید بھی رکھتے ہیں جو اُن کے ذریعہ سے ہوگا۔ جب لوگ زندہ یسُوع سے اُمید کے ساتھ دُعا کرتے ہیں تو خُدا بڑے بڑے کام کرتا ہے۔ چنانچہ آپ کِس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ اُن لوگوں کے گروہ کے ساتھ شامل ہو جائیں جو یسُوع سے محبّت کرتے ہیں، اور خُدا کے عظیم کام کی اُمید کے لیے دُعا کریں کہ وہ آپ کے وسیلہ سے ہو۔
Thoughts on Today's Verse...
Jesus' resurrection changed everything! "The women," as the gospel writers referred to them, were faithfully present with Jesus throughout his crucifixion and resurrection. After the Lords ascension, they were still present, obediently praying in expectation with the leading disciples. As we might expect, Jesus' mother is there praying as well. Look carefully at Luke's description (Acts 1:14-16) and notice that even Jesus' brothers, once doubting and ridiculing of him (John 7:1-7), now praying in expectation of their risen brother's release of power through the outpouring of the Holy Spirit. Yes, they are waiting, but not idly waiting. Yes, they are praying, but they are also expecting the great work of the risen Jesus, which he would do through them! God does amazing things when people who love the risen Jesus pray with expectation. So what are you waiting for? Get with a group of those who love Jesus, and pray with expectation for Jesus to accomplish his work through you!
میری دعا
قادرِ مطلق اور تمام قُدرت رکھنے والے خُدا، براہِ کرم میری کوششوں کو برکت دے جیسا کہ میں دُوسروں کو سرگرم دُعا میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ دینے کی جُستجُو کر رہا ہُوں۔ میں دُعا کرتا ہُوں کہ تُو اُن کے درمیان بحالی پیدا کر جو تیرا نام لیتے ہیں اور اُن کے درمیان تحریک پیدا کر جو بھوکے ہیں، لیکن ابھی تک یسُوع کے لیے بھوک کو پہچان نہیں سکے۔ براہِ کرم لوگوں میں بحالی اور فضل کے جذبات پیدا کر جو یسُوع کو خُداوند کے طور پر جاننا چاہتے ہیں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔
My Prayer...
Almighty and All-powerful God, please bless my efforts as I seek to encourage others to join me in fervent prayer. I pray that you will bring revival among those who call on your name and a stirring among those who are hungry, but don't yet recognize their hunger is for Jesus. Please bring revival to your people and an outpouring of grace to those who need to know Jesus as their Savior. In Jesus' name, I pray with expectation. Amen.




