آج کی آیت پر خیالات

تمہارا دل کہاں رہتا ہے؟ یہ آیات اسی کے بارے میں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کہاں اپنے دل کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں۔ کیا آپ کی زندگی میں خُدا کی موجودگی کی کوئی ساکن بیداری ہے؟ کیا ایسا ہے کہ وہ دکھائی نہیں دیتا لیکن وہ آپ کے ہر نشیب و فراز میں موجود ہے؟ یا پھر ایسا ہے کہ خُدا اچھے وقت میں موجود ہے اور جب چیزوں کی زیادتی ہو وہ چلا جائے یا ہم یہ محسوس کریں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ خوشی تب آتی ہے جب ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں۔ دُعا ایک ایسی گفتگو ہے جو، روح سے روح تک، فرزندسے ابا تک، انسان سےخُدا تک چلتی رہتی ہے ۔ شکرگزاری کرنا اور خوشی منانا ایسی عظیم یاد دہانیاں ہیں جو کہ ہمارے لیے برکت کا باعث ہیں اس سے بالاتر کہ حالات کیسے چل رہے ہیں۔

میری دعا

بیش قیمت اور راستباز باپ، ہمیشہ ساتھ رہنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ مجھے گہری تعریف اور تیری موجودگی کی آگہی عطا کر۔ ایسا ہو کہ میری زندگی سے وہ خوشی ظاہر ہو جو تو نے مجھے اپنے فضل سے بچا کر عطا کی۔ اور ایسا ہو کہ میرا دل تُجھ میں اپنا گھر تلاش کرے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں جو میرا بچانے والا اور دوست ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال